پیر , 28 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ترکیہ میں 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ

2 مہینے پہلے
A A
Citizenship of 6,134 people revoked in Turkey
Share on Facebookwhatsapp

انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کی وزارت داخلہ نے سرمایہ کاری کے ذریعے ترک شہریت حاصل کرنے والے 6 ہزار 134 افراد کی شہریت منسوخ یا واپس لے لی۔ترک وزارت داخلہ کے مطابق متاثرہ افراد میں ایک ہزار 413 اصل سرمایہ کار جبکہ باقی ان کے شریک حیات اور بچے شامل ہیں۔

وزارت داخلہ کے مطابق تحقیقات کے دوران ایک ہزار 150 سرمایہ کاروں کی جانب سے مشکوک یا غیر قانونی لین دین کی نشاندہی ہوئی۔ ان افراد کے سرمایہ کاری کے اہلیت سرٹیفکیٹس منسوخ کیے گئے، جس کے نتیجے میں ان کے خاندانوں سمیت 5 ہزار 391 افراد کی شہریت ختم کی گئی۔

دوسرے مرحلے میں 263 سرمایہ کاروں کو پولیس اور قومی انٹیلی جنس ادارے کی جانب سے عوامی نظم و نسق اور قومی سلامتی کے حوالے سے ناموزوں قرار دیا گیا، جس کے بعد ان کے خاندانوں سمیت 743 افراد کی شہریت واپس لے لی گئی۔ حکام کے مطابق اس گروپ پر دھوکا دہی کا الزام نہیں بلکہ سکیورٹی جانچ کی بنیاد پر کارروائی کی گئی۔

ترک حکام کے مطابق 11 فروری 2026 سے اب تک سرمایہ کاری کی اہلیت منسوخ ہونے کے باعث مزید 443 سرمایہ کاروں اور ان کے اہل خانہ سمیت ایک ہزار 358 افراد کی شہریت ختم ہوئی، جبکہ سکیورٹی بنیادوں پر مزید 7 افراد کی شہریت واپس لی گئی۔

ترکیہ کے وزیر انصاف کے مطابق اسی معاملے سے جڑی ایک الگ کارروائی میں 90 مشتبہ افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے، جن میں سے 72 کو 16 صوبوں میں گرفتار کیا گیا۔ کارروائی کے دوران ایک ہزار 45 جائیدادیں، بودرم کا ایک ہوٹل، 15 گاڑیاں، ایک کشتی اور 10 بینک اکاؤنٹس تحویل میں لیے گئے جبکہ 7 کمپنیوں کو عدالتی نگران مقرر کیے گئے۔

حکام کے مطابق سرمایہ کاری کے عمل کے ذریعے ترکیہ میں داخل ہونیوالی تقریباً 2.5 ارب ترک لیرا کی رقم کے حوالے سے بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ترکیہ ، جنگ کا نقشہ بدلنے والی جدید انفراریڈ ٹیکنالوجی تیار

ترک وزارت داخلہ نے واضح کیا کہ شہریت کی منسوخی اور واپسی کے لیے ترک قانون کے متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی کی گئی ہے۔ قانون کے مطابق اگر کسی شخص کی سرمایہ کاری کی بنیاد پر حاصل کردہ شہریت منسوخ ہو جائے تو اس کے شریک حیات اور وہ بچے بھی متاثر ہوسکتے ہیں جنہوں نے اسی درخواست کے ذریعے شہریت حاصل کی تھی۔

ترک حکام نے گزشتہ برسوں میں سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے لیے جائیداد کی قیمتوں کے تعین کے نظام میں بھی کئی تبدیلیاں کی ہیں تاکہ جعلی یا مبالغہ آمیز جائیداد کی قیمتوں کے ذریعے شہریت حاصل کرنے کے امکانات ختم کیے جاسکیں۔

ترک حکام کا کہنا ہے کہ حالیہ کارروائی سرمایہ کاری کے ذریعے شہریت کے پورے نظام میں نگرانی اور جانچ کے عمل کو مزید سخت بنانے کا حصہ ہے۔

موضوعات : #turkeyankaracitizinship
ShareSend

متعلقہ خبریں

Türkiye has joined the Artemis Accords, becoming the 71st member of the global coalition for the peaceful space exploration of the Moon and Mars.
تازہ ترین

ترکیہ آرٹیمس معاہدے میں شامل، چاند اور مریخ کی پُرامن خلائی تحقیق کے لیے عالمی اتحاد کا 71واں رکن بن گیا

1 ستمبر , 2026
Ground-based launch test of Türkiye's advanced 'Çakır' cruise missile successful.
تازہ ترین

ترکیہ کے جدید کروز میزائل ’چاکر‘ کا زمینی لانچنگ ٹیسٹ کامیاب

29 اگست , 2026
Training completed for the first flight crew of Türkiye's domestically produced Gökbey helicopter.
تازہ ترین

ترکیہ کے مقامی ساختہ گوک بے ہیلی کاپٹر کے پہلے فضائی عملے کی تربیت مکمل

27 اگست , 2026
Ishaq Dar holds telephonic conversation with Turkish Foreign Minister Hakan Fidan.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کا ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفونک رابطہ

25 اگست , 2026
Türkiye's defense industry is on the verge of joining the ranks of the world's top 10 arms exporters.
تازہ ترین

ترکیہ کی دفاعی صنعت، دنیا کے 10بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں شامل کے قریب

24 اگست , 2026
Peace in the Middle East Türkiye takes the lead on the diplomatic front.
تازہ ترین

مشرق وسطیٰ میں امن ،ترکیہ نےسفارتی محاذ سنبھال لیا

18 اگست , 2026
اگلی خبر
امریکا نے جنگ کے 20 روز بعد مذاکرات کی درخواست کی، عباس عراقچی

امریکا نے جنگ کے 20 روز بعد مذاکرات کی درخواست کی، عباس عراقچی

یہ بھی پڑھیں

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

پی ٹی آئی احتجاج کیلیے تربیت یافتہ غنڈے لاہور لانے کا منصوبہ پکڑا گیا، ڈی آئی جی آپریشنز

27 ستمبر , 2026
وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

وفاق اور خیبرپختونخوا میں کشیدگی، گورنر راج اور اسمبلی تحلیل کے آپشنز زیرِ غور

27 ستمبر , 2026
ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

ایران کے ہار مانتے ہی تیل کی قیمتیں گر جائیں گی: صدر ٹرمپ

27 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

سہیل آفریدی کو بانی پی ٹی آئی کا مکمل اعتماد حاصل ہے، بیرسٹر گوہر

27 ستمبر , 2026
قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا سپر لیگ کھیلنے کینیڈا پہنچ گئیں

27 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔