انقرہ ( پاک ترک نیوز) ترکیہ کے مقامی طور پر تیار کردہ ٹی 625 گوک بے ہیلی کاپٹر کے لیے مقرر پہلے فضائی عملے نے تربیت کامیابی سے مکمل کرلی۔
ترک وزارت دفاع کے مطابق فضائی عملے نے ترک ایرو اسپیس انڈسٹریز کی تنصیبات میں ابتدائی پرواز کی تربیت مکمل کی، جہاں گوک بے ہیلی کاپٹر تیار کیا گیا ہے۔وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ گوک بے ہیلی کاپٹر اکتوبر میں ترک فضائیہ کے بیڑے میں شامل کیے جانے کی تیاری میں ہے۔
ترک حکام نے پہلے فضائی عملے کی تربیت کو ملکی ہوا بازی کے شعبے میں ایک اہم تاریخی پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ تربیت یافتہ اہلکار جدید ہیلی کاپٹر کو مؤثر انداز میں آپریٹ کرنے کے لیے تیار ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی دفاعی صنعت، دنیا کے 10بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں شامل کے قریب
گوک بے ترکیہ کا مقامی طور پر تیار کردہ کثیرالمقاصد ہیلی کاپٹر ہے، جسے مختلف فوجی اور دیگر اہم کاموں کے لیے استعمال کیا جاسکے گا۔












