اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ خاقان فیدان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا، جس میں پاکستان اور ترکیہ کے دوطرفہ تعلقات اور علاقائی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی گفتگو کی۔ٹیلیفونک گفتگو کے دوران اسحاق ڈار اور خاقان فیدان نے ریجنل فور کے آئندہ وزرائے خارجہ اجلاس کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہونے والی کثیرالجہتی ملاقاتوں اور مختلف سطحوں پر رابطوں سے متعلق امور بھی زیر بحث لائے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کی دفاعی صنعت، دنیا کے 10بڑے اسلحہ برآمد کنندگان میں شامل کے قریب
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات موجود ہیں، جبکہ دونوں ممالک علاقائی اور عالمی امور پر بھی باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔












