اتوار , 11 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چینی ہیومنائیڈ روبوٹ نے یوسین بولٹ کا 100 میٹر ورلڈ ریکارڈ توڑ دیا، 9.39 سیکنڈ میں دوڑ مکمل

2 مہینے پہلے
A A
Chinese humanoid robot breaks Usain Bolt's 100m world record, completing the run in 9.39 seconds.
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ (پاک ترک نیوز) چین میں تیار کیے گئے ایک ہیومنائیڈ روبوٹ نے 100 میٹر کی دوڑ صرف 9.39 سیکنڈ میں مکمل کرکے دنیا کے تیز ترین انسان یوسین بولٹ کا 9.58 سیکنڈ کا عالمی ریکارڈ پیچھے چھوڑ دیا۔بیجنگ سینٹر فار ہیومنائیڈ روبوٹکس کے تیار کردہ روبوٹ نے یہ کارنامہ ہفتے کے روز بیجنگ میں ہونے والے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں انجام دیا۔

یوسین بولٹ نے 2009 میں جرمنی کے شہر برلن کے اولمپک اسٹیڈیم میں 100 میٹر کی دوڑ 9.58 سیکنڈ میں مکمل کرکے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا، جو آج تک انسانی ایتھلیٹکس میں ناقابلِ شکست ہے۔روبوٹ گیمز کے منتظمین نے چینی روبوٹ کی کارکردگی کو انتہائی متاثر کن قرار دیتے ہوئے کہا کہ گزشتہ سال اسی مقابلے میں کامیاب روبوٹ نے 100 میٹر کا فاصلہ 21.50 سیکنڈ میں طے کیا تھا۔

منتظمین کے مطابق صرف ایک سال میں مقابلے میں شامل روبوٹس کی رفتار تقریباً دگنی ہوگئی ہے، جو روبوٹکس کی صنعت خصوصاً چین میں اس شعبے کی تیز رفتار ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔بیجنگ کے مشہور آئس ربن اسٹیڈیم میں منعقد ہونے والے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز میں 16 ممالک کی 666 ٹیمیں اور 2 ہزار 56 روبوٹس شریک ہیں۔مقابلوں میں دوڑ کے علاوہ باکسنگ، فٹ بال، ویٹ لفٹنگ اور جمناسٹک سمیت مختلف کھیل شامل ہیں۔سوشل میڈیا پر روبوٹس کی دوڑ کی ویڈیوز بھی تیزی سے وائرل ہورہی ہیں۔ بعض ویڈیوز میں روبوٹس تیزی سے دوڑتے ہوئے ریس کے اختتام پر بڑے میٹس سے ٹکراتے اور پھر آہستہ آہستہ پیچھے کی جانب گرتے دکھائی دیتے ہیں، جس پر صارفین دلچسپ تبصرے بھی کررہے ہیں۔

منتظمین کا کہنا ہے کہ اگرچہ روبوٹس کے گرنے کے مناظر دلچسپ ضرور ہیں، لیکن ان کی رفتار میں ہونے والی غیر معمولی بہتری کو سنجیدگی سے دیکھنے کی ضرورت ہے۔منتظمین کے مطابق صرف ایک سال پہلے روبوٹس ٹریک پر دوڑ مکمل کرنے میں بھی مشکلات کا شکار تھے، جبکہ اب وہ عالمی ریکارڈز کو چیلنج کرنے کی پوزیشن میں پہنچ گئے ہیں۔چین ہیومنائیڈ روبوٹ کی صنعت میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری کر رہا ہے اور سرمایہ کاروں کی دلچسپی بھی بڑھ رہی ہے۔مورگن اسٹینلے ریسرچ کے اندازے کے مطابق ہیومنائیڈ روبوٹس کی عالمی مارکیٹ 2050 تک 5 کھرب ڈالر تک پہنچ سکتی ہے، جبکہ اس وقت تک دنیا بھر میں ایک ارب سے زائد ہیومنائیڈ روبوٹس استعمال ہونے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 24 اگست 2006: پلوٹو سیارے کا درجہ کھو بیٹھا، دنیا بھر میں بحث چھڑ گئی

رپورٹ کے مطابق چین میں 2050 تک تقریباً 30 کروڑ 23 لاکھ ہیومنائیڈ روبوٹس استعمال کیے جانے کی توقع ہے۔

موضوعات : #chinarecord
ShareSend

متعلقہ خبریں

Rohit Sharma broke Sachin Tendulkar's 22-year-old ODI record.
تازہ ترین

روہت شرما نے سچن ٹنڈولکر کا 22 سال پرانا ایک روزہ ریکارڈ توڑ دیا

6 اکتوبر , 2026
China's foreign exchange reserves see a larger-than-expected increase.
تازہ ترین

چین کے زرمبادلہ کے ذخائر میں توقع سے زیادہ اضافہ

8 ستمبر , 2026
Reduction in carbon emissions and increase in the use of electric vehicles in China.
تازہ ترین

چین میں کاربن اخراج میں کمی، برقی گاڑیوں کے استعمال میں اضافہ

3 ستمبر , 2026
Three units of the hydropower station featuring the world's highest dam are operational.
تازہ ترین

دنیا کے بلند ترین ڈیم والے ہائیڈرو پاور اسٹیشن کے تین یونٹس فعال

1 ستمبر , 2026
China's 40,000-ton 'drone carrier' enters final sea trials
تازہ ترین

چین کا 40 ہزار ٹن وزنی ’ڈرون کیریئر‘ آخری سمندری آزمائش میں داخل

31 اگست , 2026
Crisis in China's car market; BYD's profit rises after five quarters, driven by overseas sales.
تازہ ترین

چین کی کار مارکیٹ میں بحران، بی وائی ڈی کا منافع بیرونِ ملک فروخت کے باعث 5 سہ ماہی بعد بڑھ گیا

31 اگست , 2026
اگلی خبر
Syria removed from list of state sponsors of terrorism after 47 years

47 برس بعد شام دہشتگردی کی سرپرستی کرنے والی ریاستوں کی فہرست سے خارج

یہ بھی پڑھیں

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

وزیراعظم سے فضل الرحمان کی ملاقات ،حکومت ،اپوزیشن مذاکرات کی بحالی کا امکان

10 اکتوبر , 2026
خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

خیبرپختونخوا میں عملاً گورنر راج نافذ ہے، صرف اعلان باقی ہے: بیرسٹر گوہر

10 اکتوبر , 2026
پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

پاکستان کا سعودی عرب کی سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کا اعلان

10 اکتوبر , 2026
صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

صدر،وزیراعظم کی ملاقات ،خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی یا گورنر راج کا حتمی فیصلہ مؤخر

10 اکتوبر , 2026
Don't tell Abu, he will die, Laiba's last message

ابو کو مت بتانا مر جائیں گے ،لائبہ کا آخری میسج

10 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔