راولا کوٹ ( پاک ترک نیوز) وزیراعظم آزاد کشمیر افتخار گیلانی آج اپنے پہلے ایک روزہ دورے پر پونچھ ڈویژن کے صدر مقام راولاکوٹ پہنچیں گے۔ ذرائع کے مطابق چیف سیکرٹری اور آئی جی آزاد کشمیر بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔راولاکوٹ آمد پر وزیراعظم کو ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں پولیس کی جانب سے سلامی دی جائے گی، جس کے بعد ڈی آئی آفس میں پونچھ ڈویژن کی مجموعی صورتحال اور انتظامی امور پر بریفنگ دی جائے گی۔بریفنگ میں کمشنر، ڈی آئی جی، ڈپٹی کمشنر، ایس ایس پی اور دیگر متعلقہ افسران شرکت کریں گے۔ ضلع پونچھ کی موجودہ صورتحال پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پشاور میں فوم بنانے والی فیکٹری میں آتشزدگی
وزیراعظم آزاد کشمیر پولیس لائنز ہیڈکوارٹر پونچھ کا دورہ بھی کریں گے، جہاں انہیں پولیس کی بنیادی ضروریات، دستیاب وسائل اور درپیش مسائل سے آگاہ کیا جائے گا۔دورے کے دوران وزیراعظم راولاکوٹ میں سیاسی و سماجی شخصیات کے وفد سے بھی ملاقات کریں گے، جس میں عوامی مسائل اور اہم انتظامی معاملات زیرِ بحث آئیں گے۔موجودہ حالات کے تناظر میں وزیراعظم آزاد کشمیر کا یہ دورہ خصوصی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔












