جمعہ , 25 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

آزاد کشمیر انتخابات ، تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری روز

2 مہینے پہلے
A A
Azad Kashmir Elections Today is the last day of the third phase of the election campaign.
Share on Facebookwhatsapp

مظفر آباد ( پاک ترک نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات 2026 کے تیسرے مرحلے کی انتخابی مہم کا آج آخری روز ہے، جبکہ پونچھ ڈویژن کے ضلع باغ اور حویلی کہوٹہ میں چار حلقوں پر پولنگ 10 اگست کو ہوگی۔

تیسرے مرحلے میں پونچھ ڈویژن کے چار میں سے دو اضلاع کے چار حلقوں میں انتخابات ہوں گے۔ ضلع باغ اور حویلی کہوٹہ میں مجموعی طور پر 4 لاکھ 60 ہزار 371 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن میں 2 لاکھ 38 ہزار 664 مرد اور 2 لاکھ 21 ہزار 707 خواتین ووٹرز شامل ہیں۔دونوں اضلاع میں مجموعی طور پر 803 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ایل اے 14 باغ ون، دھیر کوٹ میں سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان کا مقابلہ سردار ساجد اقبال سے ہوگا، جبکہ مسلم لیگ ن کے راجہ فیصل آزاد اور پیپلز پارٹی کے راجہ مبشر اعجاز بھی میدان میں ہیں۔ حلقے میں ایک لاکھ 21 ہزار سے زائد ووٹرز کے لیے 214 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ایل اے 15 باغ ٹو میں مشتاق احمد منہاس، ضیاء القمر، ڈاکٹر محمد خان اور سردار تنویر الیاس کے درمیان مقابلہ ہوگا۔ حلقے میں ایک لاکھ 14 ہزار سے زائد ووٹرز کے لیے 213 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ایل اے 16 باغ تھری، شرقی میں مسلم لیگ ن کے سردار میر اکبر اور پیپلز پارٹی کے قمر الزمان کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔ حلقے میں ایک لاکھ 6 ہزار سے زائد ووٹرز کے لیے 186 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

ایل اے 17 باغ فور، حویلی میں پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور کا مسلم لیگ ن کے چوہدری محسن عزیز اور خواجہ طارق سعید سے مقابلہ ہوگا۔ حلقے میں ایک لاکھ 17 ہزار سے زائد ووٹرز کے لیے 190 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے پونچھ ڈویژن کے دو اضلاع پر مشتمل سات حلقوں میں انتخابات ملتوی کر دیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عبداللہ طاہر کیس میں اہم پیش رفت، ڈرائیور کو ہنی ٹریپ کرنے والی ٹک ٹاکر ملزمہ گرفتار

انتخابی مہم کے آخری روز امیدواروں کی جانب سے ووٹرز کو اپنے حق میں متحرک کرنے کے لیے بھرپور سرگرمیاں جاری ہیں، جبکہ پولنگ کے لیے انتظامات کو بھی حتمی شکل دی جا رہی ہے۔

موضوعات : #azadkhasmirelecation
ShareSend

متعلقہ خبریں

Najeeb Naqi and Latif Akbar submit papers for election as Azad Kashmir President
تازہ ترین

صدر آزاد کشمیر کے انتخاب کیلئے نجیب نقی اور لطیف اکبر کے کاغذات جمع

19 ستمبر , 2026
Trump claims war with Iran will end immediately after the US midterm elections.
تازہ ترین

امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے بعد ایران سے جنگ فوری ختم ہوجائے گی، ٹرمپ کا دعویٰ

10 ستمبر , 2026
PPP decides to withdraw from the NA-168 Bahawalpur by-election.
تازہ ترین

پیپلز پارٹی کا این اے 168 بہاولپور کے ضمنی انتخاب سے دستبردار ہونے کا فیصلہ

29 اگست , 2026
In Azad Kashmir, the PML-N has moved into a position to form the government with 31 seats.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،مسلم لیگ ن 31نشستوں کے ساتھ حکومت بنانے کی پوزیشن میں آ گئی

24 اگست , 2026
Aisha Wahab, a candidate of Afghan-Muslim descent, wins a seat in Congress in California.
تازہ ترین

کیلیفورنیا میں مسلم افغان نژاد امیدوار عائشہ وہاب کی کانگریس میں کامیابی

21 اگست , 2026
Path paved for local government elections in Punjab, agreement in principle reached on polling from December 15 to January 15
تازہ ترین

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی راہ ہموار، 15 دسمبر سے 15 جنوری کے دوران پولنگ پر اصولی اتفاق

20 اگست , 2026
اگلی خبر
The Pakistan Test squad has arrived in England from the West Indies.

پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ ویسٹ انڈیز سے انگلینڈ پہنچ گیا

یہ بھی پڑھیں

اسلام آباد احتجاج، پنجاب حکومت کی وفاق کو نفری دینے سے معذرت

اسلام آباد احتجاج، پنجاب حکومت کی وفاق کو نفری دینے سے معذرت

25 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان

تحریک انصاف کا لانگ مارچ 5اکتوبر تک ملتوی کرنے کا اعلان

25 ستمبر , 2026
Mir Raza's family's request to summon senior police officers in personal capacity rejected

میر رضا کے اہل خانہ کی سینئر پولیس افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کی درخواست مسترد

25 ستمبر , 2026
Sindh High Court bans video and photography

سندھ ہائیکورٹ میں ویڈیو اور فوٹوگرافی پر پابندی عائد

25 ستمبر , 2026
Significant drop of over 21% in LNG prices

ایل این جی کی قیمت میں 21 فیصد سے زائد کی بڑی کمی

25 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔