پیر , 2 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایم ایل ون ریلوے منصوبے کا پہلا مرحلہ 2.1 ارب ڈالر کا ہوگا، 67 فیصد پٹڑیاں غیر محفوظ

52 منٹس پہلے
A A
The first phase of the ML-1 railway project will cost $2.1 billion; 67 percent of the tracks are unsafe.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور( پاک ترک نیوز) پاکستان ریلوے کے اہم ایم ایل ون منصوبے کی تکمیل کے لیے فنڈز کا حصول بڑا چیلنج بن گیا، حکومت نے منصوبے کے دوسرے مرحلے کے لیے ریلوے کی زمین رہن رکھ کر مقامی بینکوں سے قرض لینے پر غور شروع کردیا۔انگریزی اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے سینیٹ کو بتایا کہ کراچی سے روہڑی تک 480 کلومیٹر طویل ریلوے ٹریک کے پہلے مرحلے پر تخمینہً 2 ارب 10 کروڑ ڈالر لاگت آئے گی۔ منصوبے کی حتمی لاگت تفصیلی انجینئرنگ ڈیزائن مکمل ہونے کے بعد طے کی جائے گی، جبکہ تمام منظوریوں اور فنڈز کی دستیابی سے مشروط تعمیراتی کام رواں مالی سال شروع ہونے اور ڈھائی سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔

دوسری جانب ملتان سے روہڑی تک دوسرے مرحلے کے لیے 470 ارب روپے درکار ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس منصوبے کی مالیاتی حکمت عملی تیار کرنے کے لیے اسٹیٹ بینک کے گورنر کی سربراہی میں کمیٹی قائم کردی ہے۔ حکام کے مطابق ریلوے کی زمین کو ضمانت کے طور پر استعمال کرکے مقامی کمرشل بینکوں سے فنڈز حاصل کرنے کے امکانات کا جائزہ لیا جارہا ہے۔رپورٹ کے مطابق پاکستان ریلوے کی 67 فیصد پٹڑیاں اور 60 فیصد ریلوے انجن اور دیگر متحرک اثاثے اپنی مقررہ عمر پوری کرچکے ہیں۔ سال 2023 سے 2025 کے دوران ریلوے کے 299 حادثات رپورٹ ہوئے، جن میں 241 ٹرینوں کے پٹری سے اترنے کے واقعات شامل ہیں۔ریلوے میں عملے کی کمی بھی سنگین مسئلہ ہے۔ رپورٹ کے مطابق گریڈ ایک سے 22 تک مجموعی طور پر 22 ہزار 546 اسامیاں خالی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: حارث رؤف کا ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز سے معاہدہ، پہلی بار نئی ٹیم کی نمائندگی کریں گے

ایم ایل ون منصوبے کے دوسرے مرحلے میں فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے مجوزہ ماڈل کے تحت تعمیراتی کام تین سال میں مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔ اس کے بعد ٹریک پاکستان ریلوے کو 25 سالہ لیز پر دیا جائے گا، جبکہ لیز کی مدت ختم ہونے پر اس کی ملکیت منتقل کی جائے گی۔

موضوعات : ML1railways
ShareSend

متعلقہ خبریں

کراچی میں ڈی ایس ریلوے کے گھر اور دفاتر کے باہر کچرا پھینک دیا گیا
تازہ ترین

کراچی میں ڈی ایس ریلوے کے گھر اور دفاتر کے باہر کچرا پھینک دیا گیا

19 اکتوبر , 2026
Asian Development Bank and World Bank show interest in $6.8 billion ML-1 project
تازہ ترین

ایشیائی ترقیاتی بینک اور عالمی بینک کی 6.8 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے میں دلچسپی

24 ستمبر , 2026
Practical work on the $2.5 billion ML-1 project is likely to begin in January 2027.
تازہ ترین

2.5 ارب ڈالر کے ایم ایل ون منصوبے پر عملی کام جنوری 2027 میں شروع ہونے کا امکان

17 اگست , 2026
The world's 10 deepest underground railway stations
تازہ ترین

دنیا کے 10 گہرے ترین زیرِ زمین ریل اسٹیشن

3 اگست , 2026
Railway Minister Hanif Abbasi has left for Türkiye.
تازہ ترین

وزیر ریلوے حنیف عباسی ترکیہ چلے گئے

29 جولائی , 2026
Five passenger trains handed over to private sector
تازہ ترین

پانچ مسافر ٹرینیں نجی شعبے کے حوالے

18 جون , 2026
اگلی خبر
Ethiopia’s agreement to acquire advanced combat aircraft and missile defense systems from Russia

ایتھوپیا کا روس سے جدید جنگی طیاروں اور میزائل دفاعی نظام کے حصول کا معاہدہ

یہ بھی پڑھیں

US supports resuming Russian gas supplies to Europe; proposes restoring pipelines via Ukraine.

امریکا کی روسی گیس یورپ کو دوبارہ فراہم کرنے کی حمایت، یوکرین کے راستے پائپ لائنیں بحال کرنے کی تجویز

2 نومبر , 2026
Plan to ban the keeping of elephants and monkeys in captivity in Canada has hit a snag.

کینیڈا میں ہاتھیوں اور بندروں کو قید میں رکھنے پر پابندی کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا

2 نومبر , 2026
We will not introduce products solely in the name of artificial intelligence, says Apple CEO.

صرف مصنوعی ذہانت کے نام پر مصنوعات متعارف نہیں کرائیں گے، سی ای او ایپل

2 نومبر , 2026
Significant move by Turkey Kurdish leader Abdullah Öcalan has been transferred to a new prison.

ترکیہ کا اہم اقدام، کرد رہنما عبداللہ اوجالان کو نئی جیل میں منتقل کر دیا گیا

2 نومبر , 2026
During a photoshoot, the bride narrowly avoided floating away with the balloons.

فوٹو شوٹ کے دوران دلہن غباروں کے ساتھ اڑتے اڑتے رہ گئی

2 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔