مظفرآباد(پاک ترک نیوز)آزاد جموں و کشمیر کے مختلف علاقوں میں فسادی جتھے کے دھرنے اور سڑکوں کی مسلسل بندش پر شہریوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج کے باعث مقامی آبادی محصور ہو کر رہ گئی ہے اور روزمرہ زندگی بر طرح متاثر ہو رہی ہے۔
میرپور، مظفرآباد، کوٹلی، بھمبر، نیلم اور دیگر علاقوں کے شہریوں کے مطابق راستوں کی بندش کے باعث لوگ دکانیں کھولنے، کام پر جانے اور ضروری امور انجام دینے سے بھی قاصر ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ احتجاج اور آمدورفت میں رکاوٹوں کے باعث تعلیمی سرگرمیاں معطل، وکلا کی عدالتوں تک رسائی متاثر اور لوگوں کا روزگار شدید متاثر ہو رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبرپختونخوا کے 12 مخصوص اضلاع میں سرکاری محکموں کا کنٹرول علاقائی ترقیاتی سیکرٹریٹ کے سپرد
سڑکیں بند ہونے سے اشیائے خورونوش اور بنیادی ضروریات کی فراہمی میں بھی مشکلات پیش آ رہی ہیں۔







