راولپنڈی (پاک ترک نیوز ) سری لنکا نے سہ ملکی سیریز کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کو دو وکٹوں سے ،انگلینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 4 وکٹ پر 429 رنز بنائے۔سری لنکا کی طرف سے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا گیا،لنکن بلے بازوں نے مقررہ اسکور آٹھ وکٹوں پر پورا کر لیا
انگلینڈ کی جانب سےکپتان ہیری بروک نے ریکارڈ ساز اننگز کھیلی۔ انہوں نے 10 چھکوں اور 21 چوکوں کی مدد سے 114 گیندوں پر ڈبل سنچری بنائی۔ یہ ون ڈے انٹرنیشنل کی تیز ترین ڈبل سنچری ہے۔
اس اننگز کے ساتھ ہیری بروک انگلینڈ کی جانب سے ڈبل سنچری بنانے والے پہلے بیٹربن گئے ہیں۔ہیری بروک 116 گیندوں پر 202 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ ان کے علاوہ ول جیکس 30 گیندوں پر 66 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے، جوروٹ نے 69 اور ٹام بینٹن نے 50 رنز بنائے۔
خیال رہےکہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ون ڈے کرکٹ میں پہلی بار 400 رنز کا ہندسہ عبور ہوا ہے۔اس سے قبل راولپنڈی میں پاکستان کا 337 رنز کا سب سےبڑا ٹوٹل بنایا گیا تھا۔











