لاہور (پاک ترک نیوز )پاکستان کرکٹ ٹیم تین ملکی ون ڈے سیریز کے سلسلے میں راولپنڈی سے لاہور پہنچ گئی ہے۔ قومی ٹیم کل مکمل آرام کرے گی۔
پاکستان نے راولپنڈی میں کھیلے گئے تین ملکی سیریز کے ابتدائی دونوں میچز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
سیریز کا تیسرا میچ جمعرات کو انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
پاکستانی ٹیم سیریز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے مدمقابل ہوگی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے انٹرنیشنل میچ اتوار، 25 اکتوبر کو قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔












