میڈرڈ (پاک ترک نیوز )اسپین کے فٹبالر جیسس ڈی میگوئل میچ کے دوران حریف گول کیپر سے شدید ٹکر کے بعد انتقال کر گئے۔
برطانوی میڈیا کے مطابق اسپین کے سیکنڈ ڈویژن کے ایک فٹبال میچ کے دوران جیسس ڈی میگوئل اور مخالف ٹیم کے گول کیپر کے درمیان زور دار تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں ڈی میگوئل کے سر اور سینے پر شدید چوٹیں آئیں۔
رپورٹ کے مطابق پیر کے روز ان کی حالت تشویش ناک قرار دی گئی تھی، تاہم آج صبح ان کی طبیعت مزید بگڑ گئی اور وہ جانبر نہ ہو سکے۔
برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ واقعے کے دوران مخالف ٹیم کے گول کیپر کو ڈی میگوئل سے ٹکرانے پر ریڈ کارڈ بھی دکھایا گیا تھا۔








