لاہور(پاک ترک نیوز )لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر آج نورین نیازی کی دونوں بیٹیوں کی جیل میں ان سے ملاقات کرا دی گئی۔
نورین نیازی کے وکیل کے مطابق عدالتی حکم پر دونوں بیٹیوں کی ملاقات ممکن ہوئی۔
دوسری جانب نورین نیازی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ انہیں علاج اور خصوصی نگہداشت کی ضرورت ہے۔ جیل میں دل کے امراض کے ماہر ڈاکٹرز موجود نہیں، جبکہ علاج یا کسی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بھی مناسب طبی سہولیات دستیاب نہیں ہیں۔
اہلخانہ نے نورین نیازی کی صحت سے متعلق خدشات کا اظہار کرتے ہوئے ان کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نے بھی مطالبہ کیا ہے کہ نورین نیازی کی نظر بندی فوری طور پر ختم کرکے انہیں رہا کیا جائے۔












