استنبول ( پاک ترک نیوز) استنبول میں سالانہ ٹیولپ فیسٹول کا شاندار آغاز ہو گیا شہر رنگوں اور پھولوں سے سج گیا۔
استنبول کے مختلف مقامات پر 35 لاکھ 80 ہزار ٹیولپ لگائے گئے،دلکش رنگوں کے پھول ملکی و غیر ملکی سیاحوں کے لیے کشش کا باعث بنے،شہریوں کی بڑی تعداد پھولوں کے دلکش مناظر سے لطف اندوز ہونے پہنچ گئی۔












