کراچی ( پاک ترک نیوز) پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ٹیم اچھا پرفارم کرے تو مزا آتا ہے ۔
ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں فتح کے بعد بابر اعظم نے کہا آج کل کرکٹ تیز ہوگئی ہے، ریڈ بال میں بھی تیز کھیلا جاتا ہے، آپ کو کنڈیشنز کے مطابق کھیلنا ہوتا ہے۔
اگر میرے نصیب میں بطور کپتان ٹرافی ہوئی تو ضرور ملے گی۔ اپنی ذمہ داری بھرپور طریقے سے ادا کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ایونٹ میں اب تک ناقابل شکست ہونے کا تسلسل برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔












