ہفتہ , 12 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

11سال بعد ایئر انڈس کی پروازیں دوبارہ بحال کرنے کا اعلان

2 مہینے پہلے
A A
Announcement to resume Air Indus flights after 11 years.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز ) پاکستان کی نجی فضائی کمپنی ایئر انڈس نے 11 سال سے زائد عرصے بعد دوبارہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔ کمپنی پہلے ملک کے اندر فضائی آپریشن بحال کرے گی، جس کے بعد خلیجی ممالک کے لیے بین الاقوامی پروازوں کا آغاز کیا جائے گا۔

ایئر انڈس کی ویب سائٹ پر جاری معلومات کے مطابق فضائی کمپنی جدید طیاروں پر مشتمل اپنے بیڑے کے ساتھ آپریشن دوبارہ شروع کرنے کی تیاریوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

کمپنی کے مطابق پہلے مرحلے میں کراچی کو مرکزی مرکز بنا کر اندرونِ ملک پروازیں شروع کی جائیں گی۔ ابتدائی منصوبے کے تحت کراچی اور اسلام آباد کے درمیان روزانہ تین جبکہ کراچی اور لاہور کے درمیان روزانہ دو پروازیں چلائی جائیں گی۔

کراچی سے پشاور، سیالکوٹ، کوئٹہ، گوادر، فیصل آباد، ملتان اور اسکردو کے لیے بھی پروازیں چلانے کا منصوبہ ہے، جبکہ کوئٹہ اور اسلام آباد کے درمیان بھی فضائی سروس شروع کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ایئر بلیو کے بیڑے میں مزید تین جدید طیارے شامل کرنے کا فیصلہ

ایئر انڈس کا کہنا ہے کہ آپریشن کی بحالی کے بعد وقت کی پابندی، محفوظ سفر اور مسافروں کو معیاری سہولیات کی فراہمی کو اولین ترجیح دی جائے گی۔

کمپنی نے بتایا کہ دوسرے مرحلے میں متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، قطر، کویت اور عمان کے مختلف شہروں کے لیے بین الاقوامی پروازیں شروع کی جائیں گی۔ تاہم تمام بین الاقوامی روٹس متعلقہ سول ہوا بازی حکام کی منظوری سے مشروط ہوں گے۔

ایئر انڈس کے مطابق نئے فضائی بیڑے میں جدید اور ایندھن بچانے والے طیارے شامل کیے جائیں گے، جبکہ بعد کے مرحلے میں چھوٹے علاقائی طیارے بھی بیڑے کا حصہ بنائے جائیں گے تاکہ ملک کے شمالی علاقوں اور چھوٹے شہروں کے درمیان فضائی رابطوں کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔

موضوعات : #arilinesairindusflightoperation
ShareSend

متعلقہ خبریں

PIA decides to expand London operations; daily flights to commence on October 27.
تازہ ترین

پی آئی اے کا لندن آپریشن وسیع کرنے کا فیصلہ، 27 اکتوبر سے روزانہ پروازیں چلیں گی

5 ستمبر , 2026
Kalat Operation President and Prime Minister pay tribute to security forces.
تازہ ترین

قلات آپریشن، صدر اور وزیراعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

4 ستمبر , 2026
اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار
تازہ ترین

اسپیس ایکس کا فالکن نائن راکٹ100ویں پرواز کیلئے تیار

25 اگست , 2026
Turkish Airlines completes the longest non-stop flight in its history.
تازہ ترین

ترکش ایئرلائنز کی تاریخ کی طویل ترین نان اسٹاپ پرواز مکمل

14 اگست , 2026
بلوچستان میں آپریشن ،18دہشت گر ہلاک
اہم ترین

بلوچستان میں آپریشن ،18دہشت گر ہلاک

12 اگست , 2026
ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف
تازہ ترین

ایئر انڈیا کے پائلٹ کا دوران پرواز چرس کے استعمال کا انکشاف

12 اگست , 2026
اگلی خبر
Good news for Pakistanis three consecutive holidays in August.

پاکستانیوں کے لیے خوشخبری، اگست میں مسلسل 3 چھٹیاں

یہ بھی پڑھیں

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

پاکستان کو وائٹ واش ، انگلینڈ تیسرا ٹیسٹ بھی جیت گیا

12 ستمبر , 2026
اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

اگست میں ترسیلات زر میں 16.5 فیصد اضافہ، 3.65 ارب ڈالر پاکستان پہنچ گئے

12 ستمبر , 2026
ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

ن لیگ اور پیپلز پارٹی کا اجلاس ،حسن مرتضیٰ اور اسحاق ڈار میں تلخ کلامی

12 ستمبر , 2026
Entry of unmanned combat aircraft into the US Navy

امریکی بحری بیڑے میں بغیر پائلٹ جنگی طیاروں کی انٹری

12 ستمبر , 2026
چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

چین نے سمندر کی گہرائی میں سونے اور چاندی کے بڑے ذخائر دریافت کرلیے

12 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔