کوئٹہ ( پاک ترک نیوز) بلوچستان کے ضلع بارکھان کے علاقے راڑہ شم میں محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہو گئے۔سی ٹی ڈی کے مطابق مصدقہ خفیہ اطلاع ملنے پر راڑہ شم میں فتنہ الہندوستان کے خلاف انٹیلی جنس بنیادوں پر کارروائی کی گئی۔ کارروائی کے دوران 10 دہشت گرد مارے گئے، جبکہ ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: صومالیہ کا پاکستانی جے ایف 17تھنڈر طیاروں کے حصول کا ممکنہ معاہدہ
حکام کے مطابق آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے دو اہلکار زخمی ہوئے، جنہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ پولیس سمیت تمام متعلقہ سکیورٹی ادارے بلوچستان سے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔












