جمعرات , 29 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کرکٹ میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انٹری! ٹی 20 ورلڈ کپ پر بڑا بیان

9 مہینے پہلے
A A
کرکٹ میں بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انٹری! ٹی 20 ورلڈ کپ پر بڑا بیان
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن : (پاک ترک نیوز)دنیا کے طاقتور ترین عہدے پر بیٹھا شخص اور بات ہو رہی ہے کرکٹ کی۔ جی ہاں، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اچانک کرکٹ ورلڈ کپ کے منظرنامے میں داخل ہو گئے ہیں، اور وہ بھی ایسے انداز میں جس نے بھارت میں جاری ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کو عالمی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے۔
صدر ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ایک مختصر مگر چونکا دینے والا پیغام جاری کیا۔
انہوں نے کہا کہ انہیں ابھی معلوم ہوا ہے کہ بھارت میں کرکٹ ورلڈ کپ جاری ہے، اور ان کی نیک تمنائیں امریکی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ہیں۔
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ امریکی ٹیم بہت مضبوط ہے اور پوری قوم اپنی ٹیم کے پیچھے کھڑی ہے۔ یہ بیان محض ایک رسمی پیغام نہیں تھا، بلکہ اس وقت آیا ہے جب امریکا خاموشی سے کرکٹ کی دنیا میں اپنی جگہ بنا رہا ہے۔
وہ امریکا، جسے کبھی کرکٹ میں غیر سنجیدہ سمجھا جاتا تھا، آج ورلڈ کپ میں بڑی ٹیموں کے لیے ایک غیر متوقع خطرہ بنتا جا رہا ہے۔اس کی ایک جھلک بھارت کے خلاف پہلے ہی میچ میں دیکھنے کو ملی۔
میزبان ٹیم، اپنے ہجوم، دباؤ اور اعتماد کے ساتھ میدان میں اتری، مگر کچھ ہی اوورز میں منظر بدل گیا۔امریکی بولرز نے ایسی لائن اور لینتھ پکڑی کہ ایک موقع پر بھارت کے چھ کھلاڑی صرف ستتر رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

اسٹیڈیم میں خاموشی چھا گئی، اور سوشل میڈیا پر ایک ہی سوال گونجنے لگا۔ کیا امریکا ایک اور بڑا اپ سیٹ کرنے جا رہا ہے؟
لیکن کرکٹ بے رحم کھیل ہے۔یہاں ایک کھلاڑی پورا میچ پلٹ سکتا ہے۔بھارتی کپتان سوریاکمار یادو نے وہی کردار ادا کیا۔
انہوں نے دباؤ میں ذمہ داری لی، رفتار بدلی اور 49 گیندوں پر ناقابلِ شکست چوراسی رنز بنا کر بھارت کو 161 تک پہنچا دیا۔ہدف بڑا نہیں تھا، مگر دباؤ بے حد تھا۔
امریکی بیٹنگ شروع ہوئی تو امیدیں موجود تھیں، مگر پاور پلے میں تین وکٹیں گر گئیں۔ہر اوور کے ساتھ میچ ہاتھ سے نکلتا گیا۔مڈل آرڈر نے کوشش کی، مگر تجربہ فیصلہ کن ثابت ہوا، اور بھارت یہ مقابلہ انتیس رنز سے جیت گیا۔
اس شکست کے باوجود ایک حقیقت واضح ہو چکی تھی۔یہ وہی امریکی ٹیم نہیں رہی جسے کبھی ہنسی میں لیا جاتا تھا۔یاد ہو تو گزشتہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں یہی امریکا تھا جس نے پاکستان کو شکست دے کر دنیا کو حیران کر دیا تھا، اور پہلی بار سپر ایٹ مرحلے تک پہنچا تھا۔

اب کہانی ایک اور موڑ لینے جا رہی ہے۔امریکا کا اگلا مقابلہ پاکستان کے خلاف۔مقام کولمبو، اور دباؤ دونوں جانب برابر۔
پاکستان نیدرلینڈز کو شکست دے کر اعتماد کے ساتھ میدان میں اترے گا، جبکہ امریکا کے پاس ثابت کرنے کو بہت کچھ ہو گا۔
اور ایسے میں جب امریکی صدر خود کہہ رہے ہوں کہ ٹیم مضبوط ہے،تو سوال صرف یہ نہیں کہ میچ کون جیتے گا؟ سوال یہ ہے کہ کیا امریکا ایک بار پھر تاریخ دہرانے جا رہا ہے؟یہ ورلڈ کپ اب صرف کرکٹ نہیں رہا۔یہ طاقت، پیغام اور اعصاب کی جنگ بن چکا ہے۔

موضوعات : cricketsportsT20 World Cup 2026
ShareSend

متعلقہ خبریں

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر
تازہ ترین

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ،قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اعظم کپتان مقرر، کئی بڑے کھلاڑی باہر

24 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،سری لنکا نے انگلینڈ کو 2وکٹوں سے شکست دیدی

22 اکتوبر , 2026
پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی
تازہ ترین

پاکستان کرکٹ ٹیم لاہور پہنچ گئی

21 اکتوبر , 2026
سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی
تازہ ترین

سہ ملکی سیریز ،پاکستان نے انگلینڈ کو 87 رنز سے شکست دے دی

20 اکتوبر , 2026
پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف
تازہ ترین

پاکستان کا انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف

20 اکتوبر , 2026
پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد
تازہ ترین

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد

19 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
میدان جنگ میں جدید انقلاب! امریکی فوجیوں کے لیے انسانی بائیوانجینئرڈ خون کی نالیاں تیار

میدان جنگ میں جدید انقلاب! امریکی فوجیوں کے لیے انسانی بائیوانجینئرڈ خون کی نالیاں تیار

یہ بھی پڑھیں

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

محسن نقوی کا شاہی قلعہ میں سہ ملکی سیریز کی ٹیموں کے اعزاز میں عشائیہ

28 اکتوبر , 2026
حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی پر مذاکرات، بات چیت جاری رکھنے پر اتفاق

28 اکتوبر , 2026
میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

میر رضا کیس، سندھ حکومت نے جے آئی ٹی تشکیل دے دی

28 اکتوبر , 2026
ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

ون چائنا پالیسی کی حمایت،پاکستان نے تائیوان کی ایئر لائنز کے لیے فضائی حدود بند کر دی

28 اکتوبر , 2026
سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

سابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے گھر 21 سال بعد بیٹے کی پیدائش

28 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In