راولپنڈی(پاک ترک نیوز ) سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں سست اوور ریٹ پر پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں پر جرمانہ عائد کر دیا گیا۔
آئی سی سی کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ فیس کا 10 فیصد جبکہ سری لنکن ٹیم کو میچ فیس کا 5 فیصد جرمانہ کیا گیا ہے۔
آئی سی سی کا کہنا ہے کہ پاکستان نے مقررہ وقت میں دو اوورز جبکہ سری لنکا نے ایک اوور کم کیا۔ پاکستان کے کپتان شاہین شاہ آفریدی اور سری لنکن کپتان کوشال مینڈس نے اپنی غلطی تسلیم کر لی۔
سہ ملکی سیریز کا پہلا میچ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلا گیا تھا۔











