لاہور (پاک ترک نیوز)لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی جانب سے تین ملکی سیریز میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے اعزاز میں شاہی قلعے میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔
عشائیے میں پاکستان، انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور آفیشلز نے شرکت کی، جبکہ چیئرمین پی سی بی کی جانب سے دیگر مہمانوں کو بھی مدعو کیا گیا۔
شاہی قلعے میں منعقدہ اس تقریب میں تینوں ٹیموں کے کھلاڑی ایک ساتھ جمع ہوئے۔ عشائیے کا اہتمام تین ملکی سیریز میں شریک ٹیموں کے اعزاز میں کیا گیا۔
تین ملکی سیریز میں کل انگلینڈ اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع ہے۔











