راولپنڈی (پاک ترک نیوز )تین ملکی ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 303 رنز کا ہدف دے دیا۔
راولپنڈی میں کھیلے جا رہے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 302 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے فخر زمان بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے، جبکہ صائم ایوب 8 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ بابر اعظم نے 34 رنز اسکور کیے، جبکہ سلمان علی آغا 16 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی ابتدائی چار وکٹیں 81 رنز پر گر گئی تھیں، تاہم ٹیم نے بعد میں سنبھلتے ہوئے مجموعی اسکور 302 رنز تک پہنچا دیا۔












