جمعہ , 24 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

بھارت کیساتھ کشیدگی، بنگلہ دیشی کرکٹرز مالی دباؤ کی زد میں

3 مہینے پہلے
A A
بھارت کیساتھ کشیدگی، بنگلہ دیشی کرکٹرز مالی دباؤ کی زد میں
Share on Facebookwhatsapp

ڈھاکہ: (پاک ترک نیوز)بھارت اور بنگلہ دیش کے درمیان بڑھتی ہوئی سیاسی اور کرکٹ کشیدگی اب کھیل کے میدان سے نکل کر معاشی اثرات دکھانے لگی ہے، جہاں بنگلہ دیشی کرکٹرز کو مالی نقصان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے میچز بھارت میں کھیلنے سے بنگلہ دیش کے انکار کے بعد دونوں ممالک کے تعلقات مزید تناؤ کا شکار ہو گئے ہیں۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس کشیدہ صورتحال کے نتیجے میں بھارتی تجارتی ادارے بنگلہ دیش سے اپنے روابط محدود کر رہے ہیں، جس کا براہِ راست اثر بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کی اسپانسرشپ پر پڑ رہا ہے۔


رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ کئی معروف بنگلہ دیشی کرکٹرز کے اسپانسرشپ معاہدے خطرے میں ہیں یا ان کی تجدید روک دی گئی ہے۔
بھارت کی معروف کرکٹ سازوسامان بنانے والی کمپنیوں نے بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کے ساتھ نئے معاہدوں پر خاموشی اختیار کر لی ہے۔ بعض کمپنیوں نے پہلے سے موجود معاہدوں کو آگے بڑھانے کے عمل کو غیر معینہ مدت تک مؤخر کر دیا ہے، جسے ماہرین موجودہ سیاسی حالات سے جوڑ رہے ہیں۔
صرف اسپانسرشپ ہی نہیں بلکہ کھیلوں کے سامان کی تیاری اور سپلائی چین بھی متاثر ہوئی ہے۔ بھارتی اسپورٹس برانڈز نے بنگلہ دیش میں تیار ہونے والی مصنوعات کی پیداوار کم یا بند کر دی ہے، جس سے مقامی فیکٹریوں، مزدوروں اور کھیلوں سے وابستہ صنعت کو شدید دھچکا لگا ہے۔


ذرائع کا کہنا ہے کہ بنگلہ دیش میں تیار ہونے والا کھیلوں کا سامان جو ماضی میں بڑی مقدار میں بھارت کو برآمد کیا جاتا تھا، اب اس کی ترسیل تقریباً معطل ہو چکی ہے۔
اس صورتحال نے نہ صرف بنگلہ دیشی معیشت بلکہ کرکٹ سے وابستہ افراد کی آمدنی کو بھی متاثر کیا ہے۔تجزیہ کاروں کے مطابق اگر دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں بہتری نہ آئی تو اس کشیدگی کے اثرات کھیل، تجارت اور کھلاڑیوں کے مستقبل تک مزید گہرے ہو سکتے ہیں، جس کا نقصان براہِ راست بنگلہ دیش کو اٹھانا پڑے گا۔

موضوعات : bangladeshcricketsports
ShareSend

متعلقہ خبریں

 پی ایس ایل ،راولپنڈیز کو  8ناکامیوں کے بعد فتح مل گئی
تازہ ترین

 پی ایس ایل ،راولپنڈیز کو  8ناکامیوں کے بعد فتح مل گئی

23 اپریل , 2026
راولپنڈیز کے بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے
تازہ ترین

راولپنڈیز کے بولر نسیم شاہ انجرڈ ہو گئے

23 اپریل , 2026
ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چھٹی مل گئی
پاکستان

ملتان سلطانز کے کھلاڑیوں کو چھٹی مل گئی

14 اپریل , 2026
انٹر نیشنل ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم،برازیلی خاتون کرکٹر کی 9وکٹیں
اہم ترین 3

انٹر نیشنل ٹی 20کرکٹ میں تاریخ رقم،برازیلی خاتون کرکٹر کی 9وکٹیں

9 اپریل , 2026
بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم
اہم ترین 3

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے انتخابات میں بےضابطگیاں،امین الاسلام کا دور ختم

7 اپریل , 2026
Shakib Al Hasan expresses desire to play cricket for the country
تازہ ترین

شکیب الحسن کا ملک کیلئے کرکٹ کھیلنے کی خواہش کا اظہار

7 اپریل , 2026
اگلی خبر
پاکستان کو چین کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ J-35Eرواں سال کے وسط میں ملنے کا امکان

پاکستان کو چین کے ففتھ جنریشن لڑاکا طیارہ J-35Eرواں سال کے وسط میں ملنے کا امکان

یہ بھی پڑھیں

Lahore Mother of 3 children's killer remanded for 5 days

لاہور ،3بچوں کی قاتلہ ماں کا 5روزہ جسمانی ریمانڈ

24 اپریل , 2026
China orders its citizens to leave Iran

چین کا اپنے شہریوں کو ایران چھوڑنے کا حکم

24 اپریل , 2026
Occupation of the Strait of Hormuz or conflict A decisive turning point has come.

آبنائے ہرمز پر قبضہ یا تصادم؟ فیصلہ کن موڑ آ گیا

24 اپریل , 2026
America, Israel's threats to Iran, has the path to negotiations been closed

امریکا ،اسرائیل کی ایران کو دھمکیاں ، کیا مذاکرات کا راستہ بند ہو گیا؟

24 اپریل , 2026
From Ko Ko Reina to Classics, Ahmed Rushdi's Musical Journey

کو کو رینا سے کلاسک تک ،احمد رشدی کی موسیقی کا سفر

24 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔