لاہور( پاک ترک نیوز)
پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں ایشیا کپ رائزنگ سٹار کے فائنل معرکے میں کل ایک دوسرے کے مد مقابل آئیں گی ۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹار کا فائنل کل دوحہ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا ۔ پاکستانی وقت کے مطابق یہ میچ شام 7بجکر 30منٹ پر شروع ہو گا۔
شاہینز کی قیادت عرفان خان نیازی کر ررہے ہیں جبکہ بنگلہ دیش کے قائد اکبر علی ہیں۔
شاہینز نے سیمی فائنل میں سری لنکا اے کو 5رنز سے شکست سے دوچار کیا تھا جبکہ بنگلہ دیش نے بھارت کیخلاف سپر سپرر اوورمیں کامیابی سمیٹی تھی۔
پاکستان نے گروپ بی میں انڈیا ،عمان اور یو اے ای کو ہرایا تھا اورپوائنٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی ۔بنگلہ دیش نے تین میں سے دو میچز میں کامیابی حاصل کی تھی ۔ اس نے ہانگ اور افغانستان کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکا کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا ۔
ایشیا کپ رائزنگ سٹار کے اب تک 6ایونٹ ہو چکے ہیں ۔شاہینز اور سری لنکن ٹائیگرز دو دو مرتبہ یہ ٹرافی گھر لے جا چکے ہیں جبکہ انڈیا اور افغانستان نے ایک ایک مرتبہ ٹائٹل جیتا ہے۔
2024میں افغانستان نے یہ ٹورنامنٹ جیتا تھا تاہم اس بار وہ فائنل کی دوڑ سے باہر ہے۔












