اتوار , 19 اپریل , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
ADVERTISEMENT
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

ایشز: ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری، انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست ‏

5 مہینے پہلے
A A
ایشز: ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری، انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ میں شکست ‏
Share on Facebookwhatsapp

پرتھ ( پاک ترک نیوز) آسٹریلیا نے پہلے ایشز ٹیسٹ میں ٹریوس ہیڈ کی جارحانہ سنچری کی بدولت انگلینڈ کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق پرتھ میں جاری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف ملا جو اس نے باآسانی 2 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
ٹریوس ہیڈ نے 83 گیندوں پر 123 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ جیک ویدرالڈ 23 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔مارنس لبوشین 51 اور کپتان سٹیو اسمتھ 2 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔انگلینڈ کی جانب سے دونوں وکٹیں برائیڈن کارس نے حاصل کیں۔
قبل ازیں اپنی دوسری اننگز میں انگلش ٹیم بہتر آغاز کے باوجود 164 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی تھی۔
پرتھ میں جاری ٹیسٹ میچ میں آسٹریلوی ٹیم کو جیت کے لیے 205 رنز کا ہدف ملا ہے۔
دوسرے روز آسٹریلوی ٹیم نے 123 رنز 9 کھلاڑی آؤٹ پر کھیل کا آغاز کیا تو مجموعی اسکور میں صرف 9 رن کے اضافے کے بعد ہی نیتھن لائن 4 رنز پر برائیڈن کارس کا شکار بن گئے۔
انگلینڈ نے دوسری اننگز کا آغاز کیا تو زیک کرولی کو ایک مرتبہ پھر پہلے ہی اوور میں صفر پر مچل اسٹارک نے چلتا کیا۔
بین ڈکٹ (28) اور اولی پوپ (33) نے دوسری وکٹ پر 65 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کو استحکام بخشا تاہم بین ڈکٹ کے آؤٹ ہوتے ہی انگلش بیٹنگ لائن لڑکھڑا گئی۔
104 کے مجموعی اسکور پر انگلینڈ کی 7 وکٹیں گرچکی تھیں۔ جیمی اسمتھ 15، جو روٹ 8، کپتان بین اسٹوکس 2 اور ہیری بروک بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
آٹھویں وکٹ پر گس ایٹکنسن (37) اور برائیڈن کارس (20) نے 50 رنز کی شراکت قائم کرکے ٹیم کی مشکلات میں کمی کی۔
جوفرا آرچر 5 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ مارک ووڈ 4 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
آسٹریلیا کی جانب سے اسکاٹ بولینڈ نے 4 جبکہ مچل اسٹارک اور برینڈن ڈوگٹ نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں۔
قبل ازیں ایشز ٹیسٹ کا پہلا روز فاسٹ بولرز کے نام رہا، مجموعی طور 19 وکٹیں گرگئیں جو کسی بھی ایشیز ٹیسٹ کے پہلے روز سب سے زیادہ تعداد ہے۔
آسٹریلوی ٹیم نے پہلے روز ہی انگلینڈ کو 172 رنز پر ڈھیر کرنے کے بعد اننگز کا آغاز کیا تو دوسری ہی گیند پر ڈیبیوٹنٹ جیک ویدرالڈ جوفرا آرچر کا شکار بن گئے۔
28 کے مجموعی اسکور پر مارنس لبوشین 9 رنز بناکر جوفرا آرچر کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
30 کے مجموعی اسکور پر کپتان اسٹیو اسمتھ (17) اور 31 کے مجموعی اسکور پر عثمان خواجہ (2) رنز بناکر برائیڈن کارس کا شکار بنے۔
ٹریوس ہیڈ (21) اور کیمرون گرین (24) نے پانچویں وکٹ کے لیے 45 رنز کی شراکت قائم کی تاہم بالترتیب 76 اور 83 کے مجموعی اسکور پر دونوں بلے بازوں کو انگلش کپتان بین اسٹوکس نے قابو کرلیا۔
مچل سٹارک (12)، ایلکس کیری (26) اور اسکاٹ بولینڈ (صفر) بھی بین اسٹوکس کا شکار بنے۔
واضح رہے کہ بین اسٹوکس کے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے نے ماہرین کرکٹ کو بھی حیران کردیا تھا۔
پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ کی غیر موجودگی میں مچل اسٹارک نے کیریئر بیسٹ بولنگ کرتے ہوئے اکیلے ہی انگلش بیٹنگ لائن کو اکھاڑ پھینکا تھا۔
انگلش ٹیم ابتداء سے ہی مشکل میں رہی اور پہلے اوور کی آخری گیند پر ہی پہلی وکٹ گنوادی۔ زیک کرولی بغیر کوئی رن بنائے مچل اسٹارک کا شکار بنے تھے۔
مچل سٹارک نے میچ کے ساتویں اوور میں 33 کے مجموعی اسکور پر بین ڈکٹ (21)کو اور نویں اوور میں 39 رنز پر جو روٹ (صفر) کو چلتا کیا۔ یہ اسٹارک کی انگلینڈ کے خلاف 100ویں وکٹ تھی۔
اولی پوپ اور ہیری بروک نے کچھ مزاحمت دکھائی تاہم لنچ سے قبل ہی 94 کے مجموعی اسکور پر اولی پوپ 46 رنز بناکر کیمرون گرین کا شکار بن گئے۔
انگلینڈ نے کھانے کے وقفے تک 4 وکٹوں کے نقصان پر 105 رنز بنائے تھے۔ کھانے کے وقفے کے بعد کھیل دوبارہ شروع ہوا تو مجموعی اسکور میں صرف 10 رنز کے اضافے کے بعد ہی کپتان بین اسٹوکس 6 رنز بناکر اسٹارک کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔
تھوڑی مزاحمت دکھانے والے ہیری بروک بھی 52 رنز بناکر چلتے بنے۔
جیمی سمتھ 33، برائیڈن کارس 6، گس ایٹکنسن ایک اور مارک ووڈ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
مچل سٹارک نے 58 رنز کے عوض 7 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ڈیبیوٹنٹ برینڈن ڈوگٹ نے 2 اور کیمرون گرین نے ایک وکٹ حاصل کی۔

موضوعات : ashesausvsengtestmatchtravishead
ShareSend

متعلقہ خبریں

Shaheen Afridi declared fit, likely to play T20 series against Australia
تازہ ترین

شاہین آفریدی فٹ قرار، آسٹریلیا کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کھیلنے کا امکان

23 جنوری , 2026
ایشز میں جو روٹ کی تاریخ ساز سنچری، رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ برابر
تازہ ترین

ایشز میں جو روٹ کی تاریخ ساز سنچری، رکی پونٹنگ کا بڑا ریکارڈ برابر

5 جنوری , 2026
The final Test of the Ashes series begins tomorrow.
تازہ ترین

ایشز سیریز کا آخری ٹیسٹ کل سے شروع

3 جنوری , 2026
England escapes clean sweep defeat, wins on Australian soil after 14 years
تازہ ترین

انگلینڈ کلین سوئپ کی ہزیمت سے بچ گیا،14برس بعد آسٹریلوی سرزمین پر فتح یاب

27 دسمبر , 2025
Boxing Day Test: Both teams returned to the pavilion on the first day
تازہ ترین

باکسنگ ڈے ٹیسٹ :پہلے ہی روز دونوں ٹیمیں پویلین لوٹ گئیں

26 دسمبر , 2025
Ashes series Australia and England face off tomorrow in Boxing Day Test
تازہ ترین

ایشز سیریز :آسٹریلیا اور انگلینڈ باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں کل مد مقابل

25 دسمبر , 2025
اگلی خبر
افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین

افغانستان دہشت گردی کے خاتمے میں عملی کردار ادا کرے: پاکستان، یورپی یونین

یہ بھی پڑھیں

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

آبنائے ہرمز میں بحری جہاز پر فائرنگ

18 اپریل , 2026
A journey to disconnect from the world and connect with the Lord

دنیا سے کٹ کر رب سے جڑنے کا سفر

18 اپریل , 2026
پاکستان سے حج آپریشن شروع

پاکستان سے حج آپریشن شروع

18 اپریل , 2026
S.M. Tanveer says $7 billion loss in exports this year

رواں برس برآمدات کی مد میں 7ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑے گا ،ایس ایم تنویر

18 اپریل , 2026
Free electricity for officers cut off

افسروں کی مفت بجلی بند

18 اپریل , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔