واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف فوری فوجی کارروائی کا عندیہ دے دیا، کہا ایران جنگ جیتنے میں کوئی زیادہ وقت نہیں لگے گا، ایرانی قیادت کا اقتدار میں برقرار رہنا بھی میری شکست تصور ہوگا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میں ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکا نے ایران کو بے اثر کردیا ہے، ایرانی معیشت تباہ ہوچکی، مہنگائی 301 فیصد تک پہنچ گئی جبکہ فوجیوں کو تنخواہیں بھی نہیں مل رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: حوثیوں کے سعودی عرب کے شرورہ ایئرپورٹ اور خمیس مشیط ایئربیس پر حملے
ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف طاقت کے استعمال میں کوئی ہچکچاہٹ نہیں ہوگی، ضرورت پڑی تو ابھی فوجی کارروائی کرسکتا ہوں، امریکا کو ایران کے ساتھ کسی معاہدے کی بھی ضرورت نہیں۔امریکی صدر نے مزید کہا کہ وہ اسرائیل میں 99 فیصد مقبول ہیں اور اسرائیل جاکر وزیراعظم بھی بن سکتے ہیں۔دوسری جانب ٹرمپ نے کیوبا کے خلاف مختصر فوجی کارروائی پر غور کرنے کا بھی عندیہ دے دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ صدارت چھوڑنے سے پہلے کیوبا کا معاملہ حل کرنا چاہتے ہیں، جبکہ آئندہ دو سال بھی ان کی صدارت کے لیے اچھے ثابت ہوں گے۔












