اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) وفاقی مشیر برائے اقتصادی و مالیاتی اصلاحات خرم شہزاد کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، جسے وہ حکومتی معاشی پالیسیوں کے مثبت اثرات قرار دیتے ہیں۔خرم شہزاد کا کہنا ہے کہ اکتوبر 2026 میں ریکارڈ 25 ہزار 747 نئے سرمایہ کار اسٹاک مارکیٹ میں شامل ہوئے، جو گزشتہ سال اکتوبر کے مقابلے میں 66 فیصد زیادہ ہیں۔انہوں نے بتایا کہ 2026 کے پہلے دس ماہ کے دوران 2 لاکھ 18 ہزار 894 نئے سرمایہ کار مارکیٹ کا حصہ بنے، جو گزشتہ چار سال کے مجموعی اضافے سے بھی زیادہ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وسط مدتی انتخابات میں ٹرمپ کو بڑا سیاسی دھچکا
ان کے مطابق اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی مجموعی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 56 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔خرم شہزاد کا مزید کہنا تھا کہ نئے سرمایہ کاروں میں 85 فیصد کا تعلق جنریشن زی اور ملینیلز سے ہے، جو نوجوان نسل کی اسٹاک مارکیٹ میں بڑھتی ہوئی دلچسپی کو ظاہر کرتا ہے۔












