کراچی ( پاک ترک نیوز) نوجوان تاجر میر رضا کیس میں جوڈیشل کمیشن کی سماعت کے دوران اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ذرائع کے مطابق میر رضا کے بزنس پارٹنر احمد بھاردے نے کمیشن کے احکامات پر عمل درآمد کرتے ہوئے میر رضا کے اہلخانہ سے ملاقات کی۔احمد بھاردے میر رضا کی فیملی سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے، جہاں انہوں نے اہلخانہ سے ملاقات کی۔
ذرائع کے مطابق میر رضا کے اہلخانہ نے احمد بھاردے سے میر رضا سے متعلق مختلف سوالات کیے۔جوڈیشل کمیشن نے احمد بھاردے کو میر رضا کی فیملی سے ملاقات کی ہدایت کی تھی۔ کمیشن نے ہدایت کی تھی کہ فیملی سے ملاقات کے بعد اگر احمد بھاردے کمیشن کو مزید کچھ بتانا چاہیں تو وہ تحریری طور پر آگاہ کر سکتے ہیں۔میر رضا کے خاندانی ذرائع نے احمد بھاردے سے ملاقات کی تصدیق کردی ہے۔












