بدھ , 11 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

چین کی بحری طاقت میں ایک اور اہم پیش رفت

5 گھنٹے پہلے
A A
Another significant development in China's naval power
Share on Facebookwhatsapp

بیجنگ( پاک ترک نیوز) چین کی بحری طاقت میں ایک اور اہم پیش رفت سامنے آگئی، دنیا کے جدید ترین طیارہ بردار بحری جہازوں میں شامل چینی سپر کیریئر فوجیان کی نئی ویڈیو منظرعام پر آگئی، جس میں اس کا پورا فلائٹ ڈیک جدید جے 15 جنگی طیاروں سے بھرا دکھائی دے رہا ہے۔

فوجیان چین کا پہلا سپر کیریئر ہے، جس کا وزن تقریباً 85 ہزار ٹن ہے۔ یہ امریکی بحریہ کے طیارہ بردار جہازوں کے بعد دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز قرار دیا جاتا ہے۔ نئی ویڈیو کو چینی بحریہ کی کیریئر ایوی ایشن صلاحیتوں میں پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

فوجیان کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا جدید الیکٹرومیگنیٹک کیٹاپلٹ سسٹم ہے، جس کے ذریعے جنگی طیاروں کو رن وے سے تیزی کے ساتھ فضا میں روانہ کیا جا سکتا ہے۔ جہاز پر تین کیٹاپلٹ سسٹمز نصب ہیں، جو بیک وقت متعدد طیاروں کی پرواز میں مدد دیتے ہیں۔

اس کے فلائٹ ڈیک پر نظر آنے والے جے 15 فلائنگ شارک جنگی طیارے طویل فاصلے تک کارروائی کرنے اور بھاری ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

جے 15 کے جدید ورژن جے 15 بی میں بہتر ایویونکس، جدید ریڈار، زیادہ پرواز کی صلاحیت اور جدید ہتھیار نصب کیے گئے ہیں، جس سے یہ چینی بحریہ کا اہم جنگی اثاثہ بن گیا ہے۔

چین نے رواں سال جولائی میں جے 15 کے اینٹی شپ ورژن کی بھی نمائش کی تھی، جس میں طیارے کو چار وائی جے 83 کے اینٹی شپ کروز میزائلوں سے لیس دیکھا گیا۔ ہر میزائل کا وزن تقریباً 700 کلوگرام اور ہدف کو نشانہ بنانے کی رینج تقریباً 230 کلومیٹر بتائی گئی ہے۔

اس کے علاوہ فروری میں سامنے آنے والی غیر سرکاری تصاویر میں جے 15 کو دو وائی جے 15 ہائپرسونک میزائلوں کے ساتھ بھی دیکھا گیا تھا، تاہم یہ تصاویر پرواز کی آزمائش سے متعلق تھیں۔

 یہ بھی پڑھیں: امریکی جدید ترین جنگی طیارے ایف 35 کے 10 لاکھ سے زائد پرزے غائب

فوجیان پر جے 15 اور جدید پانچویں نسل کے جے 35 جنگی طیاروں کی ٹیک آف اور لینڈنگ کی کارروائیوں کی ویڈیوز ستمبر 2025 میں بھی جاری کی گئی تھیں۔ کیٹاپلٹ سسٹم کی بدولت یہ جہاز مختلف اقسام کے جنگی اور معاون طیارے آپریٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

چین مستقبل میں مزید دو سپر کیریئرز بھی تیار کر رہا ہے، جن میں سے ایک جوہری توانائی سے چلنے والا طیارہ بردار بحری جہاز ہوگا۔

ماہرین کے مطابق فوجیان چین کو اپنے ساحلی علاقوں سے دور سمندروں میں بھی فضائی کارروائیاں جاری رکھنے کی صلاحیت فراہم کر سکتا ہے۔ یوں چین کا طیارہ بردار بحری بیڑا جدید جنگی ٹیکنالوجی کے ساتھ تیزی سے وسعت اختیار کر رہا ہے، جس کے اثرات مستقبل میں بحرالکاہل اور عالمی سمندری طاقت کے توازن پر بھی مرتب ہو سکتے ہیں۔

موضوعات : anotherdevelopmentchinaNavalPower
ShareSend

متعلقہ خبریں

بنگلادیش کا چین سے 20 جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ
تازہ ترین

بنگلادیش کا چین سے 20 جدید لڑاکا طیارے خریدنے کا فیصلہ

8 نومبر , 2026
The first foreign guest on China's space station will be a Pakistani astronaut.
تازہ ترین

چین کے خلائی اسٹیشن پر پہلا غیر ملکی مہمان پاکستانی خلا باز ہوگا

7 نومبر , 2026
China's anti-missile system poses a major threat to the enemy.
تازہ ترین

چین کا میزائل شکن نظام دشمن کے لیے بڑا خطرہ

6 نومبر , 2026
A significant step by Pakistan towards acquiring a Chinese ballistic missile defense system
تازہ ترین

پاکستان کا چینی بیلسٹک میزائل دفاعی نظام حاصل کرنے کی جانب اہم قدم؟

6 نومبر , 2026
China’s laser weapon a new threat to drones
تازہ ترین

چین کا لیزر ہتھیار، ڈرونز کے لیے نیا خطرہ

6 نومبر , 2026
Potential installation of Chinese SLC-14 radar in Pakistan sparks debate over regional defense balance
تازہ ترین

پاکستان میں چینی ایس ایل سی 14 ریڈار کی ممکنہ تنصیب، خطے کے دفاعی توازن پر بحث شروع

4 نومبر , 2026
اگلی خبر
New feature introduced in Google Gemini

گوگل جیمنائی میں نیا فیچر متعارف

یہ بھی پڑھیں

New feature introduced in Google Gemini

گوگل جیمنائی میں نیا فیچر متعارف

11 نومبر , 2026
Another significant development in China's naval power

چین کی بحری طاقت میں ایک اور اہم پیش رفت

11 نومبر , 2026
عمران خان کے لیے حکومت کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل، طارق فضل چوہدری

عمران خان کے لیے حکومت کے پاس نہ ڈیل ہے نہ ڈھیل، طارق فضل چوہدری

10 نومبر , 2026
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اگست کے بعد کم ترین سطح پر

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت اگست کے بعد کم ترین سطح پر

10 نومبر , 2026
پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی-5 کے ڈوم کی کامیاب تنصیب

پاکستان نے ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ،چشمہ نیوکلیئر پاور پلانٹ سی-5 کے ڈوم کی کامیاب تنصیب

10 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔