کراچی ( پاک ترک نیوز) کراچی میں نوجوان تاجر میر رضا کے کیس کی تحقیقات کے لیے قائم مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کو کیس منتقل کردیا گیا ہے۔
تحقیقاتی ٹیم نے کیس ڈی آئی جی عرفان بلوچ کی سربراہی میں قائم جے آئی ٹی کے حوالے کردیا۔ ڈی ایس پی سراج لاشاری کے مطابق کیس سے متعلق تمام ریکارڈ بھی جے آئی ٹی کو فراہم کردیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی وسط مدتی انتخابات :قبل از وقت ووٹنگ میں ریکارڈ 54ملین افراد نے حق رائے دہی استعمال کیا
ڈی ایس پی سراج لاشاری کا کہنا ہے کہ جے آئی ٹی کا نمائندہ عدالت میں پیش ہوکر تحقیقات میں ہونے والی پیشرفت سے آگاہ کرے گا۔












