اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا، جس میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس سمیت پاکستان کی آئندہ کثیر الجہتی سفارتی مصروفیات کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری اقوام متحدہ نے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ کو آئندہ سفارتی مصروفیات کی تیاریوں، اہم ترجیحات اور دیگر متعلقہ امور پر تفصیلی بریفنگ دی۔محمد اسحاق ڈار نے پاکستان کی خارجہ پالیسی اور کثیر الجہتی سفارت کاری کی ترجیحات کے حوالے سے رہنمائی فراہم کی اور متعلقہ حکام کو جامع تیاریوں، مؤثر رابطہ کاری اور مربوط حکمت عملی یقینی بنانے کی ہدایت کی۔
یہ بھی پڑھیں: اسپیس ایکس کا فالکن 9 راکٹ 35ویں پرواز میں 27 اسٹارلنک سیٹلائٹس لے کر خلا میں پہنچ گیا
اجلاس میں وزارت خارجہ کے متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔












