ہفتہ , 24 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کویت کا ایک کھرب ڈالر سے زائد اثاثوں والے فنڈ سے قرض لینے کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
Kuwait's decision to borrow from its fund holding over a trillion dollars in assets.
Share on Facebookwhatsapp

کویت سٹی ( پاک ترک نیوز)  کویت کی حکومت نے سرکاری مالی ضروریات پوری کرنے کے لیے ملک کے خودمختار دولت فنڈ فیوچر جنریشنز فنڈ سے قرض لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس فنڈ کے اثاثوں کی مالیت ایک کھرب ڈالر سے زائد ہے۔کویتی حکومت کی جانب سے جاری نئے حکم نامے کے تحت 1976 کے اس قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس کے ذریعے فیوچر جنریشنز فنڈ کو منظم کیا جاتا ہے۔ یہ فنڈ کویت کی سرمایہ کاری اتھارٹی کے زیر انتظام ہے اور ملکی دولت کا ایک بڑا حصہ مستقبل کی نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے کے مقصد سے دنیا بھر کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کرتا ہے۔

فیوچر جنریشنز فنڈ کو کویت کے لیے تیل کے بعد کے دور کی مالی ضمانت اور ہنگامی حالات میں اہم مالیاتی سہارا سمجھا جاتا ہے۔ کویت نے پہلی مرتبہ 1990 میں عراق کے حملے اور تقریباً سات ماہ تک جاری رہنے والے قبضے کے دوران اس فنڈ سے رقم حاصل کی تھی۔نئے حکم نامے کے مطابق فنڈ سے لیا جانے والا قرض ریاستی بجٹ میں سرپلس آنے کی صورت میں واپس کرنا ہوگا اور قرض کی واپسی کو ترجیح حاصل ہوگی۔ قرض کسی بھی صورت معاف نہیں کیا جاسکے گا، البتہ نئی قانون سازی کے ذریعے دیے گئے اختیارات کے تحت اس حوالے سے فیصلہ ممکن ہوگا۔کویتی حکومت نے فنڈ کے اصل سرمائے کے تحفظ کے لیے قرض لینے کی سخت حدود بھی مقرر کی ہیں۔ایک مالی سال کے دوران فنڈ سے لیا جانے والا مجموعی قرض گزشتہ پانچ آڈٹ شدہ مالی سالوں کے دوران فنڈ سے حاصل ہونے والے اوسط منافع کے 100 فیصد سے زیادہ نہیں ہوسکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جوہری توانائی میں توسیع کے لیے مالیاتی قوانین اور افرادی قوت بہتر بنانے کی تجویز

اسی طرح مجموعی بقایا قرض فنڈ کے خالص اثاثوں کی مالیت کے 10 فیصد سے زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔اگر ان میں سے کوئی بھی حد تجاوز کرجائے تو مزید قرض لینے پر پابندی ہوگی اور یہ پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک قرض کی شرح مقررہ حد کے اندر واپس نہیں آجاتی۔حکم نامے کے مطابق کویت انویسٹمنٹ اتھارٹی کو فنڈ کے اثاثوں کے انتظام کے لیے مالی، سرمایہ کاری اور فنانسنگ کے ضروری ذرائع استعمال کرنے کا اختیار بھی دیا گیا ہے، جبکہ سرمایہ کاری سے حاصل ہونے والی آمدنی فنڈ میں شامل کی جائے گی۔

موضوعات : fundskuwaitloan
ShareSend

متعلقہ خبریں

India will overtake Japan to become the world's fourth-largest economy by 2027, the International Monetary Fund predicts.
تازہ ترین

بھارت 2027 میں جاپان کو پیچھے چھوڑ کر دنیا کی چوتھی بڑی معیشت بن جائے گا، عالمی مالیاتی فنڈ کی پیش گوئی

16 اکتوبر , 2026
Kuwait has revoked the citizenship of 415 individuals.
تازہ ترین

کویت نے 415 افراد کی شہریت منسوخ کردی

5 اکتوبر , 2026
آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا
تازہ ترین

آئی ایم ایف مشن 23 ستمبر کو پاکستان پہنچے گا

11 ستمبر , 2026
کویت میں شہریت سے محروم بعض افراد کو 10 سال تک اقامہ دینے کا فیصلہ
تازہ ترین

کویت میں شہریت سے محروم بعض افراد کو 10 سال تک اقامہ دینے کا فیصلہ

7 ستمبر , 2026
Telephonic contact with Ishaq Dar and the Kuwaiti Foreign Minister.
تازہ ترین

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ

10 اگست , 2026
ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ
اہم ترین

ایرانی پاسداران انقلاب کا کویت میں امریکی فوجی اڈے پر حملہ

30 جولائی , 2026
اگلی خبر
Pakistan decides to increase private sector investment in the second phase of CPEC.

پاکستان کا سی پیک کے دوسرے مرحلے میں نجی شعبے کی سرمایہ کاری بڑھانے کا فیصلہ

یہ بھی پڑھیں

Mohsin Naqvi makes a surprise visit to the NADRA Mega Center in Sanda; expresses strong displeasure over staff absence.

محسن نقوی کا نادرا میگا سنٹر ساندہ کا اچانک دورہ، عملے کی غیر حاضری پر سخت برہمی

24 اکتوبر , 2026
Accused who harassed a young British girl arrested

برطانوی کم عمر لڑکی کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار

24 اکتوبر , 2026
Lahore Qalandars' PDP players depart for the Zimbabwe tour; attend a ceremony hosted by Mohsin Naqvi.

لاہور قلندرز کے پی ڈی پی کھلاڑی دورہ زمبابوے کے لیے روانہ، محسن نقوی کی تقریب میں شرکت

24 اکتوبر , 2026
Rain disrupts weather in various parts of the country

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش سے موسم کی انگڑائی

24 اکتوبر , 2026
Financial irregularities worth Rs 18.46 billion revealed in Peshawar Economic Zones Company

پشاور، اکنامک زونز کمپنی میں 18ارب 46 کروڑ روپے کی مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف

24 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔