اسلام آباد (پاک ترک نیوز) نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ترکیہ کے وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے ٹیلی فونک گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
یہ بھی پڑھیں: اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلی فونک رابطہ، نئے او آئی سی سیکرٹری جنرل کے انتخاب پر مبارکباد
گفتگو کے دوران دونوں رہنماؤں نے آئندہ ہونے والی اہم مصروفیات پر بھی بات چیت کی، جبکہ آر فور (R4) کے آئندہ اجلاس سے متعلق امور بھی زیر غور آئے۔دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی رابطوں اور مشاورت کا سلسلہ جاری رکھنے پر بھی اتفاق کیا۔












