منگل , 15 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 3

پنجاب میں زیرو بیگنگ منصوبے کا آغاز، مستحق گداگروں کی بحالی کا فیصلہ

2 مہینے پہلے
A A
'Zero Begging' initiative launched in Punjab; decision taken to rehabilitate deserving beggars.
Share on Facebookwhatsapp

لاہور(پاک تریک نیوز ) پنجاب حکومت کے "زیرو بیگنگ پنجاب” وژن کے تحت سٹی ٹریفک پولیس لاہور نے پیشہ ور گداگری کے خاتمے اور مستحق افراد کی بحالی کے لیے ایک پائلٹ منصوبہ شروع کر دیا گیا، جس کے تحت ہنر کی تربیت، بلاسود قرضے اور روزگار کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔

چیف ٹریفک آفیسر سید عبد الرحیم شیرازی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن کے منیجنگ ڈائریکر مبین الٰہی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد سنان نے شرکت کی۔ اجلاس میں مستحق بھکاری خاندانوں کی بحالی کے لیے مشترکہ حکمت عملی پر اتفاق کیا گیا۔

منصوبے کے پہلے مرحلے میں الخدمت فاؤنڈیشن 10 مستحق خاندانوں کی نشاندہی کرے گی، جبکہ پنجاب سمال انڈسٹریز کارپوریشن ہر منتخب خاندان کو چھوٹا کاروبار شروع کرنے کے لیے 5 لاکھ روپے تک کا بلاسود قرض فراہم کرے گی تاکہ وہ باعزت روزگار حاصل کر سکیں۔

اجلاس میں لاہور کی کچی آبادیوں میں جھگی اسکول قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا، تاکہ بھیک مانگنے والے بچوں کو تعلیم کی طرف راغب کیا جا سکے۔ اس کے علاوہ مستحق خواتین، بچوں اور خواجہ سرا افراد کو بیوٹی کورسز، سلائی، کڑھائی اور دیگر فنی تربیت فراہم کی جائے گی تاکہ انہیں روزگار کے بہتر مواقع میسر آ سکیں۔

سی ٹی او عبد الرحیم شیرازی نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے رضاکار بھکاریوں کی نشاندہی، سروے اور ڈیٹا اکٹھا کرنے میں سٹی ٹریفک پولیس کی معاونت کریں گے، جبکہ منظم گداگری کے نیٹ ورکس اور ان کے سرغناؤں کی شناخت کے لیے بھی مربوط حکمت عملی اپنائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بار ٹیکس گوشوارہ جمع کرانے والوں کے لیے بڑی سہولت

انہوں نے کہا کہ انسانی اسمگلنگ اور منظم پیشہ ور گداگری میں ملوث عناصر کے خلاف متعلقہ قوانین کے تحت سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، تاہم غربت کے باعث بھیک مانگنے پر مجبور مستحق افراد کو سزا دینے کے بجائے ان کی بحالی، فنی تربیت اور روزگار کے ذریعے خود کفیل بنایا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ رواں سال سٹی ٹریفک پولیس لاہور 3 ہزار 500 سے زائد بھکاریوں کے خلاف کارروائی کر چکی ہے، جبکہ اب قانونی کارروائی کے ساتھ ساتھ بحالی، ہنر مندی کی تربیت اور روزگار کی فراہمی پر بھی خصوصی توجہ دی جا رہی ہے تاکہ اس مسئلے کا مستقل حل نکالا جا سکے۔

موضوعات : bagersgovermnetpunjab
ShareSend

متعلقہ خبریں

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی
تازہ ترین

پنجاب بھر میں دفعہ 144نافذ،5یا زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی

13 ستمبر , 2026
Punjab government plans to introduce electric buses in every tehsil; target set to operate 3,000 buses across the province.
تازہ ترین

پنجاب حکومت کا ہر تحصیل میں الیکٹروبس، پنجاب میں 3 ہزار بسیں چلانے کا ہدف

9 ستمبر , 2026
Major Punjab 'Ice' dealer killed in alleged police encounter in Faisalabad.
تازہ ترین

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، پنجاب کا بڑا آئس ڈیلر ہلاک

8 ستمبر , 2026
There will be no compromise on law and order in Punjab Maryam Nawaz.
تازہ ترین

پنجاب کے امن و امان پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، مریم نواز

5 ستمبر , 2026
Target set to complete another 82 roads in Punjab by September 7 under the Local Roads Program.
تازہ ترین

پنجاب میں لوکل روڈ پروگرام کے تحت مزید 82 سڑکیں 7 ستمبر تک مکمل کرنے کا ہدف

3 ستمبر , 2026
Parliamentary inquiry into the PIMS incident Government seeks nominations from all parties.
تازہ ترین

سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات، حکومت نے تمام جماعتوں سے نام طلب کرلیے

31 اگست , 2026
اگلی خبر
How did the dinosaurs go extinct A 66-million-year-old mystery solved.

ڈائنوسار کیسے ختم ہوئے؟ 6 کروڑ 60 لاکھ سال پرانا معمہ حل

یہ بھی پڑھیں

Mecca joint defense agreement is an important message for the Islamic world, Erdogan says

مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ اسلامی دنیا کے لیے اہم پیغام ہے، اردوان

15 ستمبر , 2026
مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

مدینہ منورہ میں 11 کروڑ ٹن خام معدنی وسائل کی دریافت، یورینیم کی موجودگی کی بھی تصدیق

14 ستمبر , 2026
مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

مقامی ہائی برڈ گاڑیوں پر سیلز ٹیکس میں بڑی کمی، شرح 25 سے 18 فیصد کردی گئی

14 ستمبر , 2026
آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی چیف کی ملاقات

14 ستمبر , 2026
سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

سہیل آفریدی کی لاہورپولیس کے ہاتھوں گرفتاری اور رہائی

14 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔