اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) سانحہ پمز کی پارلیمانی تحقیقات کے لیے حکومت نے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔ذرائع کے مطابق حکومت نے تمام سیاسی جماعتوں سے کمیٹی میں نمائندگی کے لیے ارکان کے نام طلب کرلیے ہیں۔قومی اسمبلی نے گزشتہ جمعہ کو سانحہ پمز کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی تشکیل دینے کی تحریک منظور کی تھی۔
پارلیمانی ذرائع کے مطابق مشترکہ پارلیمانی کمیٹی میں تمام جماعتوں کو نمائندگی دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے ارکان کے نام موصول ہوتے ہی پارلیمانی کمیٹی کی تشکیل کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: نواز شریف سنگا پور روانہ ،طبی معائنہ کرائیں گے
کمیٹی سانحہ پمز کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے گی اور واقعے کی وجوہات اور ذمہ داریوں کا تعین کرنے کے لیے تحقیقات کرے گی۔












