راولپنڈی(پاک ترک نیوز )آرمی چیف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور پاکستان و انڈونیشیا کے درمیان دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
دونوں جانب سے پاکستان اور انڈونیشیا کے درمیان عسکری روابط مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
ملاقات میں پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون اور مشترکہ فوجی مشقوں کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
اس موقع پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان انڈونیشیا کے ساتھ دیرینہ برادرانہ تعلقات، بالخصوص دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔
انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون بڑھانے کی اہمیت پر زور دیا۔












