کراچی (پاک ترک نیوز )صدارتی ایوارڈ یافتہ اداکار معین اختر کو بچھڑے پندرہ برس بیت گئے ،ٹی وی ہو یا سلور سکرین ،معین اختر نے ہر جگہ لازوال اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑے۔
کروڑوں دلوں پر راج کیا، معین اختر چھ ستمر انیس سو چھیاسٹھ کو فنی کیریئر کا آغاز کیا ، ڈرامہ سیریل روزی میں وہ اپنے فن کی بلندیوں پر نظر آئے،اسٹیج ڈراموں بڈھا گھر پر ہے ،بکرا قسطوں پر سمیت کئی اسٹیج ڈراموں میں فن کے جوہر دکھائے، مشہور ڈراموں میں آنگن تیڑا، انتظار فرمائیے، ہاف پلیٹ اور ای ٹرین جیسے بے مثال ڈرامے آج بھی ان کے مداحوں کے ذہنوں میں تازہ ہیں ۔
فنی خدمات کے اعتراف میں حکومت پاکستان کی طرف سے تمغہ حسن کارکردگی اور ستارہ امتیاز سے نوازا گیا، معین اختر 22اپریل 2011 کو دل کا دورہ پڑنے سے کراچی میں انتقال کر گئے تھے۔












