جمعہ , 2 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

کامیڈی کے بادشاہ عمر شریف کو بچھڑے پانچ برس بیت گئے

2 گھنٹے پہلے
A A
Five years have passed since the passing of the 'King of Comedy,' Umer Sharif.
Share on Facebookwhatsapp

کراچی ( پاک ترک نیوز) پاکستان کے نامور مزاحیہ اداکار، کامیڈین، ہدایت کار اور میزبان عمر شریف کو مداحوں سے بچھڑے پانچ برس بیت گئے، لیکن ان کا منفرد مزاح، برجستہ جملے اور بے مثال اداکاری آج بھی لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹ بکھیرتی ہے۔

عمر شریف نے پاکستانی اسٹیج، ٹیلی وژن اور فلم کے ذریعے مزاحیہ فن کو نئی پہچان دی۔ ان کا شمار ان فنکاروں میں ہوتا ہے جنہوں نے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک بھی پاکستانی کامیڈی کو مقبول بنانے میں اہم کردار ادا کیا۔عمر شریف نے کم عمری میں فنی سفر کا آغاز کیا اور اسٹیج کو اپنی پہچان بنایا۔ اپنی برجستہ اداکاری، حاضر جوابی اور منفرد انداز کے باعث وہ دیکھتے ہی دیکھتے اسٹیج کامیڈی کے مقبول ترین فنکار بن گئے۔

بکراقسطیں، بڈھا گھر پہ ہے، دلہن میں لے کر جاؤں گا سمیت متعدد اسٹیج ڈراموں نے عمر شریف کو گھر گھر پہنچایا۔ ان کے ڈراموں میں روزمرہ زندگی کے مسائل، معاشرتی رویوں اور انسانی کمزوریوں کو مزاح کے پیرائے میں پیش کیا جاتا تھا، جس سے ناظرین بھرپور محظوظ ہوتے۔عمر شریف نے صرف اداکاری تک خود کو محدود نہیں رکھا بلکہ ہدایت کاری، تحریر اور میزبانی میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ ان کے پروگرام دی شریف شو نے بھی انہیں ٹیلی وژن کی دنیا میں ایک منفرد شناخت دی۔فلمی دنیا میں بھی عمر شریف نے اپنی مزاحیہ اداکاری کے ذریعے شائقین کو محظوظ کیا۔ ان کی فلم مسٹر 420 کو خاص طور پر مقبولیت حاصل ہوئی اور اس فلم نے انہیں بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کیا۔ عمر شریف کو ان کی فنی خدمات کے اعتراف میں مختلف اعزازات سے نوازا گیا۔ان کا فن صرف ہنسانے تک محدود نہیں تھا۔ عمر شریف معاشرتی مسائل پر بھی اپنے مخصوص انداز میں بات کرتے تھے۔ ان کی کامیڈی میں برجستگی کے ساتھ ساتھ معاشرے کی عکاسی بھی دکھائی دیتی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: مارکو روبیو کا ایرانی وفد کو امریکا چھوڑنے کا حکم

عمر شریف نے کئی دہائیوں تک پاکستانی شوبز پر راج کیا اور متعدد فنکاروں کو اسٹیج پر مواقع فراہم کیے۔ ان کے اندازِ اداکاری نے کامیڈی کی ایک ایسی روایت قائم کی جس سے بعد میں آنے والے کئی فنکار متاثر ہوئے۔عمر شریف طویل علالت کے بعد 2 اکتوبر 2021 کو جرمنی میں انتقال کر گئے۔ وہ علاج کے لیے امریکا جارہے تھے تاہم طبیعت خراب ہونے پر انہیں جرمنی کے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے۔ان کے انتقال کو پانچ برس گزر چکے ہیں، مگر عمر شریف کا فن آج بھی زندہ ہے۔ ان کے پرانے ڈرامے، مکالمے اور مزاحیہ خاکے آج بھی سوشل میڈیا اور مختلف ذرائع پر دیکھے جاتے ہیں۔

موضوعات : actorcomedyumersharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

اداکار اور موسیقارخالد نظامی انتقال کر گئے
تازہ ترین

اداکار اور موسیقارخالد نظامی انتقال کر گئے

29 جولائی , 2026
'Mr. Perfect' Aamir Khan has married his longtime friend Gauri Spirit.
تازہ ترین

مسٹر پرفیکٹ عامر خان نے اپنی دیرینہ دوست گوری اسپرٹ کے ساتھ شادی کرلی

5 جولائی , 2026
Imran Khan's lookalike creates buzz on social media
تازہ ترین

عمران خان کے ہم شکل کی سوشل میڈیا پر دھوم

22 جون , 2026
British actor Callum Turner's name suggested for James Bond
تازہ ترین

جیمز بانڈ کیلئے برطانوی اداکار کالم ٹرنر کا نام تجویز

13 جون , 2026
It's been 15 years since actor Jamil Fakhri passed away.
تازہ ترین

اداکار جمیل فخری کو بچھڑے 15برس بیت گئے

9 جون , 2026
Case filed against MPA Saqib Chadhar, accused of harassing Momina Iqbal
تازہ ترین

ایم پی اے ثاقب چدھڑ کے خلاف مقدمہ،مومنہ اقبال کو ہراساں کرنے کا الزام

5 جون , 2026
اگلی خبر
No matter where terrorists come from, they remain terrorists Maryam Nawaz.

دہشت گرد کہیں سے بھی آئیں، دہشت گرد ہی ہوتے ہیں، مریم نواز

یہ بھی پڑھیں

عدالتوں کے معاملات کا فیصلہ عدالتوں نے ہی کرنا ہے رانا ثناء اللہ

2 اکتوبر , 2026
Negotiations between the government and PTI begin

حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات شروع

2 اکتوبر , 2026
Emergency or Governor's Rule is not the solution to the problems, says Raja Nasir Abbas.

ایمرجنسی یا گورنر راج مسائل کا حل نہیں، راجہ ناصر عباس

2 اکتوبر , 2026
Neither did I ever feel hesitant in conversation, nor did ego stand in the way—Talal Chaudhry.

بات چیت میں کبھی جھجک محسوس کی نہ انا آڑے آئی، طلال چودھری

2 اکتوبر , 2026
Mir Raza murder case Judicial Commission meeting; decision taken to obtain questionnaires from police officers.

میر رضا قتل کیس ،جوڈیشل کمیشن کا اجلاس ،پولیس افسروں سے سوالنامے حاصل کرنے کا فیصلہ

2 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔