واشنگٹن(پاک ترک نیوز)امریکی مڈٹرم انتخابات میں ڈیموکریٹس نے اہم کامیابیاں حاصل کرلیں۔ ٹیکساس میں تقریباً 30 سال بعد ڈیموکریٹک پارٹی کی حکومت واپس آگئی، جہاں پارٹی کی امیدوار جینا ہینو ہوزا گورنر کا انتخاب جیت گئیں۔ ٹیکساس کے موجودہ گورنر نے بھی شکست تسلیم کرلی۔
جارجیا میں کیشا لانس باٹمز گورنر منتخب ہوگئیں۔ فراہم کردہ نتائج کے مطابق وہ امریکی تاریخ میں گورنر منتخب ہونے والی پہلی سیاہ فام خاتون ہیں۔ انہوں نے ریپبلکن امیدوار رک جینسن کو شکست دی۔
یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کے ضلع باغ میں کلیئرنس آپریشن، دھرنا ختم
دوسری جانب جارجیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر جون اوسوف دوبارہ منتخب ہوگئے، جبکہ ورجینیا میں ڈیموکریٹ سینیٹر مارک وارنر بھی اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب رہے۔










