واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکا میں وسط مدتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے، ایوانِ نمائندگان میں ڈیموکریٹس نے 118 جبکہ ریپبلکنز نے 65 نشستیں جیت لی ہیں۔امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس 46 اور ریپبلکنز 36 نشستوں پر کامیاب ہوئے ہیں، جبکہ گورنر کے انتخابات میں ڈیموکریٹس نے 15 اور ریپبلکنز نے 10 نشستیں حاصل کی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: علی پرویز ملک کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج کمی کی خوش خبری
امریکی وسط مدتی انتخابات میں ڈیموکریٹس کا پلڑا بھاری ہوگیا ۔ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹس139 جبکہ ریپبلکنز93نشستوں پر کامیاب ہوئے۔امریکی سینیٹ میں ڈیموکریٹس کی49، ریپبلکنز کی37نشستیںہیں۔
گورنر کے انتخابات میں بھی ڈیموکریٹس کو برتری حاصل ہے ان کی سیٹوں کی تعداد 18جبکہ ریپبلکنز کی 11سیٹیں ہیں۔جارجیا سے ڈیموکریٹ سینیٹر جون اوسوف دوبارہ منتخب ہوئے ہیں ۔ ورجینیا میں ڈیموکریٹ سینیٹر مارک وارنر بھی اپنی نشست برقرار رکھنے میں کامیاب رہے ہیں ۔ مشرقی اور وسطی امریکا کی بیشتر ریاستوں میں ووٹنگ کا عمل مکمل جاری ہے
مزید اپ ڈیٹس کا سلسلہ جاری ہے ۔












