منگل , 8 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

امریکہ میں شٹ ڈائون پر حکمران اور اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے موقف پر قائم ،حکومتی امور ٹھپ

11 مہینے پہلے
A A
امریکہ میں شٹ ڈائون پر حکمران اور اپوزیشن پارٹیاں اپنے اپنے موقف پر قائم ،حکومتی امور ٹھپ
Share on Facebookwhatsapp

از: سہیل شہریار
امریکہ میں حکومتی شٹ ڈاؤن کوآج آٹھوں دن ہے۔ مگرملک کی دونوں بڑی پارٹیوں کے رہنماؤںکے اپنے مؤقف سےپیچھے ہٹنے کے کوئی آثار دکھائی نہیں دے رہے۔جس سے امریکی حکومتی سرگرمیاں جمود کا شکار ہو گئی ہیں۔
امریکہ میں بدھ کے روز امریکی سینیٹ کے اکثریتی ریپبلکن رہنما جان تھون نے سینیٹ کے فلور پر گفتگو کے آغاز میں الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس نے جو گڑبڑ پیدا کی ہے اس سے نکلنے کا صرف ایک ہی قابل عمل راستہ ہے اور وہ ہے 21 نومبر تک فنڈنگ میں توسیع کے لیے حکومتی پارٹی کےبل کو پاس کرنا۔ہم ڈیموکریٹس سے کسی بھی ریپبلکن پالیسی کی حمایت کرنے کے لیے نہیں کہہ رہے ہیں۔ہم صرف ان سے حکومت کے ہاتھ دوبارہ کھولنے کے لئے کہہ رہے ہیں۔ یہ اتنا آسان ہے۔”

https://www.youtube.com/watch?v=Wv0dwas3nKY
تاہم اپنے جواب میںسینیٹ میں اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی کے لیڈر چک شومر نے اپنی پارٹی کا مؤقف دہراتے ہوئے کہا کہ ڈیموکریٹس صحت کی دیکھ بھال پر مذاکرات کا مطالبہ کرتے ہیں۔جس کے ساتھ شٹ ڈاؤن پر بھی بات ہوگی۔ چنانچہ ڈیموکریٹس مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔ہم ڈونلڈ ٹرمپ اور کانگریس کے ریپبلکنز سے بھی ایسا ہی کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔
امریکہ کی سیاست میں حکومتی شٹ ڈاؤن، فنڈزکی عدم دستیابی کی اس مدت کو کہتے ہیں جو وفاقی حکومت کے کاموں اور ایجنسیوں کے مکمل یا جزوی طور پر بند ہونے کا سبب بنتی ہے۔ یہ اس وقت ہوتا ہے جب کانگریس اپنے اگلے مالی سال کے لیے حکومت کو مالی اعانت فراہم کرنے کے لیے فنڈنگ کی قانون سازی یا عارضی فنڈنگ کی اجازت دینے میں ناکام رہتی ہے۔
دلچسپ امر یہ ہے کہ کم ترقیافتہ اور غریب ملکوں کی طرح امریکہ میں بھی حکومتی شٹ ڈاؤن سے ملازمین کی تنخواہیں تو رک جاتی ہیں۔ لیکن اس کا صدر اور کانگریس کے اراکین پر کوئی اثر نہیں پڑتا۔امریکی کانگریشنل ریسرچ سروس کے مطابق آئین موجودہ صدر کی تنخواہ میں کمی سے منع کرتا ہے۔چنانچہ صدر کو کسی بھی شٹ ڈاؤن کارروائی سے قطع نظر معاوضے کی ضمانت دیتا ہے۔اسی طرح کانگریس کے ممبران فرلو کے تابع نہیں ہیں اور آئین کہتا ہے کہ کانگریس کے ممبران کو ان کی خدمات کا معاوضہ ہر حال میں ملےگا۔تاہم بہت سے قانون سازوں نے سرکاری ملازمین سے اظہار یک جہتی کے لئے محکمہ خزانہ کو خط بھیجے ہیں جس میں کہا گیا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے دوران ان کی تنخواہ روک دی جائے۔
سرکاری ملازمین کی شٹ ڈاؤن کے دورانیہ کی تنخواہوں کے بارے میں حکومت کا کہنا ہے کہ آئین کے تحت انہیں شٹ ڈاؤن کے عرصہ کی تنخواہ یعنی بیک پے نہیں دی جائے گی ۔مگرحکومتی مؤقف کے متضاد اپوزیشن ڈیموکریٹک پارٹی اور امریکن فیڈریشن آف گورنمنٹ ایمپلائیز کا کہنا ہے کہ شٹ ڈاؤن کے دوران حکومت ملازمین کو بیک پےدینے کی پابند ہے ۔اور اس ضمن میں صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ وہ قانون پر عمل کریں گے۔صدر نے کہا کہ ڈیموکریٹس نے شٹ ڈاؤن لڑائی "شروع” کی ہے۔اپوزیشن جماعت ایسے جارحانہ ہتھکنڈے اس لئے اپنا رہی ہے کیونکہ ان کے پاس کھونے کے لیے کچھ نہیں ہے۔انہون نے مزید کہا کہ ڈیموکریٹس کا شٹ ڈاؤن پر معاہدہ نہ کرناایک کامیکاز ے حملے کی طرح ہے۔

موضوعات : americademocratesrepublicationsshutdownwashiton
ShareSend

متعلقہ خبریں

Oil prices will fall sharply after victory against Iran Trump.
تازہ ترین

ایران کے خلاف فتح کے بعد تیل کی قیمتیں تیزی سے گریں گی،ٹرمپ

8 ستمبر , 2026
Iran could become part of the Mecca Defense Alliance, says the Russian Foreign Minister.
تازہ ترین

ایران مکہ دفاعی اتحاد کا حصہ بن سکتا ہے، روسی وزیر خارجہ

8 ستمبر , 2026
Russia to sell oil to India despite US threats
اہم ترین 3

امریکی دھمکیوں کے باوجود بھارت کو تیل فروخت کرینگے ،روس

8 ستمبر , 2026
Iran claims to have targeted US naval vessels and oil tankers.
تازہ ترین

ایران کا امریکی بحری جہازوں اور آئل ٹینکرز کو نشانہ بنانے کا دعویٰ

6 ستمبر , 2026
US and China's preparations for space warfare
تازہ ترین

امریکا اورچین کی خلا میں جنگ کی تیاریاں

4 ستمبر , 2026
The Strait of Hormuz will not open without Iran's consent Ebrahim Azizi.
تازہ ترین

آبنائے ہرمز ایران کی مرضی کے بغیر نہیں کھلے گی،ابراہیم عزیزی

4 ستمبر , 2026
اگلی خبر
الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف اور سنی اتحاد کونسل کے تمام ارکان کو آزاد قرار دیدیا

یہ بھی پڑھیں

Local production of Thales' 70mm rockets begins in India.

بھارت میں تھائیلس کے 70 ملی میٹر راکٹ کی مقامی تیاری شروع

8 ستمبر , 2026
In response to pressure from Trump regarding Greenland, the European Union has announced a $232 million package.

گرین لینڈ پر ٹرمپ کے دباؤ کا جواب، یورپی یونین نے 23 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا پیکیج دے دیا

8 ستمبر , 2026
Is China's Tiangong the only permanent human outpost in space

چین کا تیان گونگ خلا کا واحد مستقل انسانی اڈہ؟

8 ستمبر , 2026
Sweden's Saab 340AW aircraft operational in Ukraine since March

یوکرین میں سویڈن کا ساب 340 اے ڈبلیو طیارہ مارچ سے آپریشنل

8 ستمبر , 2026
Saudi airline Fly Adel launches direct flights from Medina to Karachi

سعودی ایئرلائن فلائی ایڈیل کی مدینہ سے کراچی کے لیے براہِ راست پروازیں شروع

8 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔