جمعرات , 5 نومبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے تیسری آئل پائپ لائن بچھانے پر غور

51 منٹس پہلے
A A
UAE considering laying a third oil pipeline to bypass the Strait of Hormuz.
Share on Facebookwhatsapp

ابوظہبی (پاک ترک نیوز)متحدہ عرب امارات نے آبنائے ہرمز کے متبادل کے طور پر تیسری خام تیل پائپ لائن بچھانے کے منصوبے پر غور شروع کردیا ہے، جس کا مقصد تیل کی برآمدات کو مزید محفوظ بنانا اور آبنائے ہرمز میں ممکنہ رکاوٹوں کے اثرات کم کرنا ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق ابوظبی کی سرکاری توانائی کمپنی ادنوک (ADNOC) متحدہ عرب امارات کے مغربی ساحل سے مشرقی ساحل پر واقع فجیرہ تک ایک نئی پائپ لائن بچھانے کے امکانات کا جائزہ لے رہی ہے۔

رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ ادنوک نے ایشیائی صارفین کو بھی اس مجوزہ منصوبے سے آگاہ کیا ہے، تاہم ابھی تک منصوبے کو حتمی شکل نہیں دی گئی اور اس کے روٹ سمیت مختلف تفصیلات تبدیل ہوسکتی ہیں۔

مجوزہ پائپ لائن متحدہ عرب امارات کے موجودہ نظام میں مزید اضافہ کرے گی۔ ملک کی پہلی متبادل پائپ لائن 2012 سے فعال ہے، جو ابوظبی کے علاقے حبشان سے فجیرہ تک تقریباً 252 میل طویل ہے۔ اس کی یومیہ گنجائش 15 لاکھ بیرل ہے، جسے بڑھا کر 18 لاکھ بیرل تک کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حکومت کا سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے پرغور

متحدہ عرب امارات نے رواں سال ایک دوسری ویسٹ ایسٹ پائپ لائن کا بھی اعلان کیا تھا، جس کے 2027 میں فعال ہونے کی توقع ہے۔ اس منصوبے سے فجیرہ کے راستے تیل برآمد کرنے کی صلاحیت دوگنا ہونے کا امکان ہے۔

فجیرہ آبنائے ہرمز سے باہر خلیج عمان کے ساحل پر واقع ہے، جہاں تیل بردار جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے بغیر خام تیل لوڈ کرسکتے ہیں۔

تاہم ادنوک کے ترجمان نے بلومبرگ کی رپورٹ کو غیر درست اور محض قیاس آرائی قرار دیا ہے۔

موضوعات : straifofhormuzthirdoilpipelineuae
ShareSend

متعلقہ خبریں

Saudi Defense Minister meets with Emirati President; discusses regional security and joint cooperation.
تازہ ترین

سعودی وزیرِ دفاع کی اماراتی صدر سے ملاقات، علاقائی سلامتی اور مشترکہ تعاون پر تبادلۂ خیال

19 اکتوبر , 2026
Iran’s proposal to open the Strait of Hormuz within 7 days remains on the table, says Abbas Araghchi.
اہم ترین 2

آبنائے ہرمز7روز میں کھولنے کی ایرانی تجویز برقرار ہے، عباس عراقچی

19 اکتوبر , 2026
Agreement to enhance cooperation in railway connectivity and the power sector between Saudi Arabia and the United Arab Emirates.
تازہ ترین

سعودی عرب اور یو اے ای میں ریلوے رابطوں اور بجلی کے شعبے میں تعاون بڑھانے کا معاہدہ

9 اکتوبر , 2026
Results for Nitin Yahoki hosting UAE will not be good, Mohsin Razai
تازہ ترین

نتین یاہوکی میزبانی کے یو اے ای کیلئے نتائج اچھے نہیں ہوں گے ،محسن رضائی

1 اکتوبر , 2026
عرب امارات کے نائب صدر آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے
تازہ ترین

عرب امارات کے نائب صدر آج سعودی عرب کا دورہ کریں گے

29 ستمبر , 2026
امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش
اہم ترین 3

امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش

21 ستمبر , 2026
اگلی خبر
16 PIA planes grounded, almost half of the fleet not operational, standing committee expresses concern

پی آئی اے کے 16 طیارے گراؤنڈ، فضائی بیڑے کے تقریباً نصف جہاز آپریشنل نہیں،قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

یہ بھی پڑھیں

Pakistan vs Sri Lanka Test Series Tickets for the Rawalpindi Test to go on sale starting tomorrow

پاکستان، سری لنکا ٹیسٹ سیریز: راولپنڈی ٹیسٹ کے ٹکٹ کل سے فروخت ہوں گے

5 نومبر , 2026
16 PIA planes grounded, almost half of the fleet not operational, standing committee expresses concern

پی آئی اے کے 16 طیارے گراؤنڈ، فضائی بیڑے کے تقریباً نصف جہاز آپریشنل نہیں،قائمہ کمیٹی کا اظہار تشویش

5 نومبر , 2026
UAE considering laying a third oil pipeline to bypass the Strait of Hormuz.

متحدہ عرب امارات کا آبنائے ہرمز سے بچنے کے لیے تیسری آئل پائپ لائن بچھانے پر غور

5 نومبر , 2026
Government intends to completely abolish the super tax

حکومت کا سپر ٹیکس مکمل ختم کرنے پرغور

5 نومبر , 2026
Negotiations between the government and Jamaat-e-Islami on the abolition of petroleum levy have entered the final stage.

پٹرولیم لیوی کا خاتمہ، حکومت اور جماعت اسلامی کے مذاکرات آخری مرحلے میں داخل

5 نومبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔