اتوار , 6 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

امریکی صدر ٹرمپ آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر مسلم رہنمائوں سے غزہ کی صورتحال پر ملاقات کریں گے

12 مہینے پہلے
A A
امریکی صدر ٹرمپ آج وزیراعظم شہباز شریف سمیت دیگر مسلم رہنمائوں سے غزہ کی صورتحال پر ملاقات کریں گے
Share on Facebookwhatsapp

واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر مسلم اکثریتی ممالک کے رہنماؤں اور اعلیٰ حکام سے ملاقات کریں گے، جس میں غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سیکرٹری کیرولین لیوٹ نے صحافیوں کو بتایا کہ صدر ٹرمپ سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، مصر، اردن، ترکی، انڈونیشیا اور پاکستان کے ساتھ ایک کثیرالجہتی ملاقات کریں گے۔
اس ملاقات میں غزہ کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔ اس دوران غزہ پر امریکہ کے اتحادی اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں میں شدت آ چکی ہے۔
امریکی ویب سائٹ ‘ایکسيوس’ کے مطابق، ٹرمپ اس اجلاس میں غزہ میں قیامِ امن اور جنگ بندی کے بعد کی صورتحال سے متعلق ایک منصوبہ پیش کریں گے۔ اس منصوبے میں یرغمالیوں کی رہائی، جنگ کا خاتمہ، اسرائیلی افواج کا انخلا، اور غزہ میں حماس کی شمولیت کے نئی حکمرانی پر بات کی جائے گی۔
ایکسيوس کی رپورٹ کے مطابق امریکہ عرب اور مسلم ممالک سے مطالبہ کرے گا کہ وہ غزہ میں افواج بھیجنے پر رضامند ہوں تاکہ اسرائیلی انخلا ممکن ہو سکے، اور جنگ کے بعد بحالی اور تعمیرِ نو کے لیے مالی معاونت فراہم کی جائے۔ٹرمپ آج اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بھی خطاب کریں گے۔
عالمی منظرنامے میں یہ ہلچل اس وقت ہو رہی ہے جب درجنوں عالمی رہنماؤں نے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ غزہ میں جاری جنگ کے تقریباً دو سال بعد ایک اہم سفارتی تبدیلی ہے، جس کی اسرائیل اور امریکہ شدید مخالفت کر رہے ہیں۔
ان ممالک نے کہا کہ دو ریاستی حل ہی امن کا واحد راستہ ہے، جبکہ اسرائیل کا کہنا ہے کہ فلسطینی ریاست کا اعتراف دراصل شدت پسندی کو انعام دینا ہے۔
اکتوبر 2023 سے جاری اسرائیلی حملوں میں دسیوں ہزار فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، غزہ کی پوری آبادی بے گھر ہو چکی ہے، اور علاقے میں قحط کی صورتحال ہے۔ انسانی حقوق کے ماہرین، اسکالرز اور اقوام متحدہ کی ایک تحقیقاتی رپورٹ نے ان حملوں کو نسل کشی قرار دیا ہے۔
اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ تمام اقدامات اکتوبر 2023 میں حماس کے حملے کے بعد کیے گئے، جس میں 1,200 افراد ہلاک اور 250 سے زائد یرغمال بنائے گئے تھے۔ جنگ کے دوران اسرائیل نے ایران، لبنان، یمن، شام اور قطر پر بھی بمباری کی ہے۔
صدر ٹرمپ نے غزہ جنگ کے جلد خاتمے کا وعدہ کیا تھا، مگر آٹھ ماہ بعد بھی کوئی ٹھوس حل سامنے نہیں آ سکا۔ ٹرمپ کی مدت صدارت کا آغاز اسرائیل اور حماس کے درمیان دو ماہ کی جنگ بندی سے ہوا تھا، جو 18 مارچ کو اسرائیلی فضائی حملوں میں 400 فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد ختم ہو گئی۔

موضوعات : #primembnister#primeministerdonaldtrumpshahbazshariftrumpunitednationswashtinon
ShareSend

متعلقہ خبریں

New UN global map approved; Africa's true size revealed.
تازہ ترین

اقوام متحدہ کا نیا عالمی نقشہ منظور، افریقہ کا اصل حجم دکھایا گیا

5 ستمبر , 2026
ADB Vice President meets the Prime Minister.
تازہ ترین

وزیراعظم سے اے ڈی بی کے نائب صدر کی ملاقات

4 ستمبر , 2026
Made the right decision to attack Iran; took action to prevent nuclear weapons Trump
تازہ ترین

ایران پر حملے کا درست فیصلہ کیا، جوہری ہتھیار سے روکنے کیلئے کارروائی کی: ٹرمپ

4 ستمبر , 2026
پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات
پاکستان

پمز اسپتال میں بچے کی جان بچانے والی نرس کی وزیراعظم سے ملاقات

3 ستمبر , 2026
Development of Azad Kashmir and Gilgit-Baltistan is among the government's priorities Prime Minister.
تازہ ترین

آزاد کشمیر ،گلگت بلتستان کی ترقی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے ،وزیراعظم

3 ستمبر , 2026
US ready to attack Iran again at any time Trump
تازہ ترین

امریکا ایران پر دوبارہ حملے کے لیے کسی بھی وقت تیار ہے، ٹرمپ

3 ستمبر , 2026
اگلی خبر
ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

ایشیا کپ سپر فور مرحلہ، پاکستان اور سری لنکا آج آمنے سامنے ہوں گے

یہ بھی پڑھیں

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

اسرائیل کی لبنان میں بمباری، 5 افراد شہید، 24 زخمی

5 ستمبر , 2026
یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

یوفون، ٹیلی نار ری برانڈنگ کی مشروط منظوری

5 ستمبر , 2026
انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

انقرہ میں یومِ دفاع و شہداء کی تقریب، پاک ترک دوستی کا خوبصورت اظہار

5 ستمبر , 2026
Approval granted to make batteries mandatory for solar and wind power projects.

سولر اور ونڈ پاور منصوبوں کے لیے بیٹری لازمی قرار دینے کی منظوری

5 ستمبر , 2026
Pakistan's plan to hand over 38 projects worth $6.5 billion to public-private partnerships.

پاکستان کا 6.5 ارب ڈالر کے 38 منصوبوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں دینے کا منصوبہ

5 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔