پشاور (پاک ترک نیوز )وزیراعظم شہباز شریف نے خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کاموں کے لیے 160 ارب روپے دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاق دہشت گردی کے خلاف جنگ میں تمام وسائل فراہم کرے گا اور قبائلی اضلاع میں ترقیاتی منصوبے تیز کیے جائیں گے۔
وزیراعظم نے کہا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔ قبائلی مشران نے امن کے قیام کے لیے حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کی یقین دہانی کرائی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے گندم کی فراہمی، پولیس کی تربیت اور محفوظ شہروں کے منصوبے جلد مکمل کرنے کی ہدایات بھی دیں۔












