ہفتہ , 6 جون , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسرائیل، امریکا کے ایران کے 153 شہروں میں 504 مقامات پر حملے، شہدا کی تعداد 787 ہو گئی

3 مہینے پہلے
A A
Israel, US attack 504 sites in 153 cities in Iran, death toll rises to 787
Share on Facebookwhatsapp

تہران(پاک ترک نیوز )اسرائیل اور امریکا نے ایران کے 153 شہروں میں 504 مقامات پر حملے کیے، تہران میں سو طیاروں کے ذریعے لیڈر شپ کمپلیکس پر حملہ کیا گیا۔
اسرائیل نے ایرانی کے صدارتی آفس، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کی عمارت اور عسکری ٹریننگ سینٹر پر حملے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔
کرمان، اصفہان اور شیراز میں بھی حملے کئے گئے، جگہ جگہ دھماکے، ایران پر حملوں میں پاسداران انقلاب کے 18 اہلکار شہید ہوئے، سیاسی و عسکری عہدیداروں سمیت شہدا کی مجموعی تعداد 787 ہوگئی۔
ایرانی شہر میناب میں سکول پر حملے میں شہید طالبات کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور اسرائیل اور امریکا کے خلاف نعرے بازی کی، گرلز سکول پر حملے میں 165 طالبات شہید ہوئیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے ایران کا ایئر ڈیفنس، فضائیہ، بحریہ اور قیادت ختم ہوچکی، ایران بات کرنا چاہتا ہے لیکن میں نے کہا اب بہت دیر ہوچکی۔
ایرانی وزارت خارجہ نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ سفارتکاری کے دعویداروں نے فوجی راستہ اختیار کیا، دشمن ہمیشہ کے لیے رسوا ہوں گے۔
وزارت خارجہ کے مطابق عرب ممالک موجودہ صورتحال پر سنجیدگی سے غور کریں، ایران اس وقت برائی کے خلاف کھڑی واحد طاقت ہے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ حالت جنگ میں ہونے کے باوجود ایران میں حکومتی سرگرمیاں جاری ہیں۔
مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ صوبائی گورنروں سے براہ راست رابطے میں ہیں، صورتحال غیرمعمولی ہے لیکن ملکی نظام رُکا نہیں ہے، پورے ملک میں معمول کی سرگرمیاں جاری ہیں۔
آسٹریلوی وزارت دفاع نے ایرانی پاسداران انقلاب کی جانب سے دبئی میں امریکی فوجی اجتماع پر حملے کی تصدیق کردی۔
ترجمان آسٹریلوی وزارت دفاع کے مطابق ال منہاد ایئر بیس میں آسٹریلوی فوجی موجود تھے، حملے میں تمام محفوظ ہیں،100 آسٹریلوی اہلکار مشرقِ وسطیٰ میں تعینات ہیں،زیادہ تر یو اے ای میں ہیں۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے ایران کے حملوں میں 6 امریکی فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کر دی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سینٹ کام کے آفیشل اکاؤنٹ سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ امریکی افواج نے اُن دو فوجیوں کی باقیات بھی برآمد کر لی ہیں جو پہلے لاپتہ تھے، 2 لاپتہ فوجی ایران کے ابتدائی حملوں کے دوران مارے گئے تھے۔
اسرائیلی فوج نے جنوبی بیروت کے دو محلوں کے رہائشیوں کو کئی عمارتوں سے دور رہنے کی ہدایت بھی شامل ہے، کیونکہ وہاں جلد فوجی کارروائی متوقع ہے۔
جارح فوج نے ٹیلی گرام پر پیغام جاری کیا کہ لبنان کے 59 علاقوں کے رہائشیوں کے لیے ہنگامی انتباہ، خصوصاً ان دیہات کے مکینوں کے لیے جن کے نام درج کیے گئے ہیں، اپنی حفاظت کے لیے آپ فوری طور پر اپنے گھروں کو خالی کر دیں۔
سعودی وزارت دفاع کے مطابق واقعے میں عمارت کو جزوی نقصان پہنچا، عمارت خالی ہونے کے سبب کو ئی جانی نقصان نہیں ہوا۔امریکی سفارت خانے پر دو ڈرون ٹکرانے کے بعد ڈپلومیٹک کوارٹر میں دو دھماکے بھی سنے گئے۔
دوسری جانب امریکی صدر نے ٹرمپ نے کہا کہ ریاض میں امریکی سفارت خانے پر حملے کا ردعمل جلد دکھائی دے گا، ردعمل میں امریکی فوجیوں کی ہلاکت کا بھی بدلہ شامل ہوگا۔
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے کیپٹل ہل پر 8 ارکان کانگریس کو بریفنگ میں کہا کہ ایران پر اسرائیل حملہ کرنے والا تھا، جواب میں امریکا کے نشانہ بننے کا خدشہ تھا، اگر دفاعی رویہ اپنایا جاتا تو امریکا کو زیادہ جانی نقصان اٹھانا پڑتا۔
رکن کانگریس جواکھم کاسترو نے کہا کہ ایران پر حملے کیلئے اکسا کر اسرائیل نے امریکا کو خطرے میں ڈالا، اسرائیل کو روکنے کے بجائے ٹرمپ انتظامیہ جنگ میں شریک ہوگئی۔
بلومبرگ کے مطابق متحدہ عرب امارات اور قطر نے اتحادیوں سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹرمپ ایران کے معاملے پر کشیدگی کم کرنے میں مدد کریں، امارات اور قطر ایک وسیع اتحاد بنانا چاہتے ہیں، تاکہ تنازع کا فوری سفارتی حل نکالا جا سکے۔
متحدہ عرب امارات اور قطر خطے میں کشیدگی کے پھیلاؤ کو روکنا چاہتے ہیں، اور ایسا حل چاہتے ہیں جس سے توانائی کی قیمتوں میں اضافہ روکا جا سکے۔

موضوعات : #iranamericaisrealtehran
ShareSend

متعلقہ خبریں

Donald Trump exposes India's trade duplicity
تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت کا تجارت میں دوغلا پن بے نقاب کر دیا

5 جون , 2026
Israel and Lebanon agree to ceasefire under US mediation
تازہ ترین

امریکی ثالثی میں اسرائیل اور لبنان جنگ بندی پر متفق

4 جون , 2026
Talks with Iran are going well, says Donald Trump
اہم ترین

ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جا رہے ہیں ،ڈونلڈ ٹرمپ

4 جون , 2026
Arrangements for the funeral prayer of martyred Supreme Leader of Iran, Ayatollah Ali Khamenei
تازہ ترین

ایران کے شہید سپریم لیڈر آیت اللّٰہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ کے انتظامات

3 جون , 2026
Israeli aggression in Lebanon hinders Iran-US relations
تازہ ترین

لبنان میں اسرائیلی جارحیت ایران امریکا رابطوں میں رکاوٹ

2 جون , 2026
Iranian President Masoud Peshkeshian telephoned the Prime Minister
تازہ ترین

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ

29 مئی , 2026
اگلی خبر
Iran uses modern, high-speed ballistic missiles in retaliation

ایران کا جوابی کارروائی میں جدید اور تیز رفتار بیلسٹک میزائل کا استعمال

یہ بھی پڑھیں

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

دہلی میں جمخانہ کلب کی زمین سرکاری تحویل میں واپس، لاہور کا ایلیٹ کلب اب بھی 5 ہزار روپے سالانہ لیز پر قائم

5 جون , 2026
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے کئی منصوبوں کیلئے گرانٹ کی منظوری دے دی

5 جون , 2026
How dangerous are cosmetics for the skin Experts reveal important facts

کاسمیٹکس جلد کے لیے کتنے خطرناک؟ ماہرین نے اہم حقائق بتا دیے

5 جون , 2026
ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

ایکشن کمیٹی کا مطالبہ انتخابی عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف قرار، خواجہ آصف کا سخت ردعمل

5 جون , 2026
حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

حکومت کا چھوٹے دکانداروں کے لیے فکس ٹیکس اسکیم لانے کا اعلان

5 جون , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2025 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔