تہران ( پاک ترک نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے وزیرِ اعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی صدر نے جاری کیے گئے مسعود پزشکیان نے کہا میری پاکستان اور ملائیشیا کے وزرائے اعظم سے ٹیلیفونک بات چیت ہوئی ہے جس میں انہیں عید الاضحیٰ کی مبارکباد دی ہے۔
ایرانی صدر نے مزید کہا دونوں وزرائے اعظم سے گفتگو میں ایران کی سفارت کاری سے وابستگی پر زور دیا گیا ،مسعود پزشکیان نے پاکستان کی جانب سے معاہدے تک پہنچنے کے لیے مؤثر کوششوں اور ثالثی کے کردار کو سراہا ،کہا ایران کی پالیسی مسلم اور ہمسایہ ممالک کے ساتھ ہر شعبے میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔












