واشنگٹن ( پاک ترک نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات اچھے جارہے ہیں، ممکن ہے کہ ہفتے کے آخرتک کوئی پیشرفت ہو، ایران کے ساتھ معاہدے پر دستخط کے قریب ہیں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات دنوں میں طے پاسکتے ہیں، ایران کی افزودہ یورینیم حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
امریکی صدر نے کہا کہ معاہدہ ہوتے ہیں آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی، آبنائے ہرمز اور لبنان کے معاملے کو الگ رکھنے کی کوشش کررہے ہیں، حزب اللہ نے بھی یقین دہانی کرائی کہ وہ اسرائیل پرحملہ نہیں کرے گا۔ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں افزودہ یورینیم امریکا کے حوالے کرنے پر بات جاری ہے، ایران کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرسکتا۔ بمباری سے زیادہ آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی موثر ہے۔۔ معاہدے ہوتے ہی آبنائے ہرمز مکمل کھل جائے گی۔۔۔ ہم ایران کا یورینیم حاصل کرکے اسے تباہ کریں گے ۔ اس سے قبل امریکی میڈیا کو انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجتبیٰ خامنہ ای کے ساتھ بہت اچھی سمجھ بوجھ بنتی دکھائی دے دہی ہے۔۔ ایرانی سپریم لیڈر سے ملنا چاہتا ہوں، غالباً کسی وقت ملاقات ہو جائے











