جمعہ , 11 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

اسلام آباد: جمعہ کی نماز کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، درجنوں شہید

7 مہینے پہلے
A A
اسلام آباد: جمعہ کی نماز کے دوران امام بارگاہ میں خودکش دھماکا، درجنوں شہید
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد: (پاک ترک نیوز)اسلام آباد کے نواحی علاقے ترلائی میں واقع امام بارگاہ خدیجتہ الکبریٰ ایک ہولناک سانحے کا شکار ہو گئی، جہاں جمعہ کی نماز کے دوران خودکش دھماکے نے قیامت ڈھا دی۔
اس اندوہناک واقعے میں اب تک کم از کم 31 نمازی شہید جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، جن میں کئی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق دھماکا اس وقت ہوا جب نماز دوسری رکعت میں تھی اور نمازی سجدے میں موجود تھے۔ دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ پورے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور قریبی عمارتوں کے شیشے چکنا چور ہو گئے۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ آور کو امام بارگاہ میں داخل ہونے سے روکا گیا، جس پر اس نے مرکزی دروازے کے قریب خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔
واقعے سے قبل فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں اور سکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مختصر جھڑپ کی اطلاعات ہیں۔
دھماکے کی خبر ملتے ہی پولیس، ریسکیو ٹیمیں اور بم ڈسپوزل اسکواڈ موقع پر پہنچ گئے، جبکہ وفاقی دارالحکومت کے تمام بڑے اسپتالوں میں فوری طور پر ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔
پمز اسپتال، پولی کلینک، فیڈرل جنرل اسپتال اور بے نظیر اسپتال میں زخمیوں کو منتقل کیا گیا، تاہم پمز اسپتال میں گنجائش ختم ہونے کے باعث مریضوں کو راولپنڈی اور اسلام آباد کے دیگر طبی مراکز بھیجا جا رہا ہے۔
اسلام آباد پولیس کے سربراہ نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ اس حملے میں ان کے قریبی رشتہ دار بھی شہید ہوئے، جو نماز کی ادائیگی کے لیے امام بارگاہ میں موجود تھے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے اس سانحے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کو ناقابلِ تلافی نقصان قرار دیا۔
انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی اور واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا۔
وزیراعظم نے واضح کیا کہ عبادت گاہوں کو نشانہ بنانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں، اور ذمہ داروں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے گی۔ ساتھ ہی متعلقہ اداروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ زخمیوں کو ہر ممکن اور بہترین طبی سہولت فراہم کی جائے۔

موضوعات : blastislamabadTerrorism
ShareSend

متعلقہ خبریں

Meeting chaired by the Prime Minister; focus on promoting the agricultural sector and increasing agricultural exports.
تازہ ترین

وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس، زرعی شعبے کے فروغ اور زرعی برآمدات بڑھانے پر غور

11 ستمبر , 2026
Decision taken to send 23 Federal Police officers to the National Cyber ​​Crime Investigation Agency.
تازہ ترین

وفاقی پولیس کے 23 افسران نیشنل سائبر کرائم انوسٹیگیشن ایجنسی بھجوانے کا فیصلہ

11 ستمبر , 2026
30 billion rupees spent on printing currency notes in Pakistan
تازہ ترین

پاکستان میں کرنسی نوٹ چھاپنے پر 30 ارب روپے خرچ

10 ستمبر , 2026
Terrorism sponsored by India will be eliminated Prime Minister
تازہ ترین

بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا خاتمہ کیا جائے گا،وزیراعظم

9 ستمبر , 2026
FWO proposes recovering investment in $432 million oil pipeline within four years.
تازہ ترین

432 ملین ڈالر کی آئل پائپ لائن، ایف ڈبلیو او نے سرمایہ کاری 4 سال میں واپس لینے کی تجویز دے دی

8 ستمبر , 2026
Ishaq Dar holds farewell meeting with Ambassador Tahir Andrabi; pays tribute to his services.
تازہ ترین

اسحاق ڈار کی سفیر طاہر اندرابی سے الوداعی ملاقات، خدمات کو خراجِ تحسین

5 ستمبر , 2026
اگلی خبر
خطرناک امریکی طیارہ سعودی عرب پہنچ گیا،50 ہزار فوجی تیار، جنگی نیٹ ورک فعال

خطرناک امریکی طیارہ سعودی عرب پہنچ گیا،50 ہزار فوجی تیار، جنگی نیٹ ورک فعال

یہ بھی پڑھیں

Big increase in crude oil prices in the global market

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں بڑا ضافہ

11 ستمبر , 2026
Big change in China's moon mission

چین کے چاند مشن میں بڑی تبدیلی

11 ستمبر , 2026
Major shock in the US bond market

امریکی بانڈ مارکیٹ میں بڑا جھٹکا

11 ستمبر , 2026
Global growth rate expected to be 3% in 2026, risks remain high, IMF warns

2026 میں عالمی شرح نمو 3 فیصد رہنے کی توقع، خطرات بدستور بلند،آئی ایم ایف کا الرٹ

11 ستمبر , 2026
Petitions from three Adiala Jail inmates seeking the provision of medical facilities—similar to those provided to the PTI founder—have been scheduled for hearing.

پی ٹی آئی بانی کی طرح طبی سہولیات کی فراہمی ،اڈیالہ جیل کے 3 قیدیوں کی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

11 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔