اتوار , 25 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین

سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبامیں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

37 منٹس پہلے
A A
Distribution of Chromebooks begins among 500,000 high-achieving students in schools and madrasas.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبا و طالبات کے لیے کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کر دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کروم بکس اور انٹرنیٹ کی سہولت کی فراہمی کا باضابطہ آغاز کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان بھر کے ہونہار اور قابل بچوں کو بااختیار بنانے کے عظیم سفر کا آغاز کر رہے ہیں، قابل بچے اور بچیاں ہی پاکستان کا سرمایہ ہیں، بچوں کو بااختیار بنانا، جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارتیں فراہم کرنا ہماری مشترکہ ذمہ داری ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ باصلاحیت بیٹے اور بیٹیاں پاکستان کا حقیقی سرمایہ ہیں، طلبا و طالبات کو کروم بکس صرف میرٹ اور قابلیت کی بنیاد پر دی جا رہی ہیں، ماضی میں نواز شریف کی قیادت میں ملک بھر میں میرٹ پر چھ لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے گئے، کروم بکس کے ساتھ طلبہ کو ایک سکول بیگ اور انٹرنیٹ ڈیوائس کی سہولت بھی فراہم کی جا رہی ہے۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ کروم بکس فراہم کرنے کا مقصد یہ ہے کہ آپ ترقی کی دوڑ میں پیچھے نہ رہ جائیں، ذہانت اور قابلیت کو غربت یا امارت کی قید میں نہیں ہونا چاہئے، طلبہ کو جدید ٹیکنالوجی فراہم کرنے کا مقصد انہیں عالمی سطح پر مقابلے کے قابل بنانا ہے۔

وزیراعظم نے بتایا کہ گزشتہ 10 سال میں طلبہ کو میرٹ پر 6 لاکھ لیپ ٹاپ فراہم کیے گئے، جدید ڈیجیٹل سہولیات سے طلبہ گھر بیٹھے آن لائن تعلیم اور ای لائبریری سے استفادہ کر سکیں گے، اب 2 سال میں 5 لاکھ کروم بکس میرٹ پر تقسیم کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: سہ ملکی سیریز :پاکستان کے 242رنز کے ہدف کے تعاقب میں 31پر 3آئوٹ

شہباز شریف نے مزید بتایا کہ کروم بکس فراہم کرنے پر ٹوکیو ٹیکنالوجی کیئر فاؤنڈیشن کے اقدام کو سراہتے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں نے ملک کے بچوں کی تعلیم اور ڈیجیٹل صلاحیتوں کے فروغ کے لیے عطیہ دیا، سمندر پار پاکستانی نوجوان ہمارا حقیقی سرمایہ اور مستقبل کے معمار ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ دانش سکولوں میں رہائش اور کھانے کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، دانش اسکولوں میں طلبہ کو معیاری تعلیم، اسمارٹ بورڈز اور ای لائبریریز فراہم کی جا رہی ہیں، دانش سکولوں میں تمام تعلیمی سہولیات بالکل مفت فراہم کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک بھر میں 27 دانش سکول زیر تعمیر ہیں، بچوں کو باصلاحیت اور قابل پاکستانی بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کرنا ہماری ترجیح ہے، سید شمس رضا جیسے کئی بچے مشکلات کے باوجود تعلیم حاصل کرنے اور قوم کی خدمت کے لیے پرعزم ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ دینی مدارس کے طلبہ کو بھی لیپ ٹاپ سکیموں میں شامل کیا گیا تھا، کروم بکس اعلیٰ تعلیم کے ساتھ باوقار روزگار کے حصول کا ذریعہ بھی بنیں گی، کووڈ کے دوران لیپ ٹاپس نے طلبہ کو تعلیم جاری رکھنے اور روزگار حاصل کرنے میں مدد دی۔

شہاز شریف نے طلبہ سے کہا کہ تعلیم ایسا زیور ہے جو انسان کو معاشرے میں ممتاز مقام دلاتا ہے۔

موضوعات : islamabadprimeministershahbazsharif
ShareSend

متعلقہ خبریں

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار
پاکستان

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار

23 اکتوبر , 2026
Prime Minister meets with a delegation from Alvarez & Marsal; discusses promotion of investment.
تازہ ترین

وزیراعظم کی الویریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات، سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال

23 اکتوبر , 2026
The Prime Minister has accepted all our demands, says the Governor of Khyber Pakhtunkhwa
تازہ ترین

وزیراعظم نے ہمارے تمام مطالبات تسلیم کر لیے، گورنر خیبرپختونخوا

23 اکتوبر , 2026
وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان
پاکستان

وزیراعظم کا خیبر پختونخوا کے لیے 160 ارب روپے کے ترقیاتی پیکیج کا اعلان

22 اکتوبر , 2026
ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ مجبوری میں کیا ، خیبر پختونخوا میں امن لائیں گے،وزیراعظم
اہم ترین

ایمرجنسی اور گورنر راج کا فیصلہ مجبوری میں کیا ، خیبر پختونخوا میں امن لائیں گے،وزیراعظم

22 اکتوبر , 2026
People rejoice when their opponents are arrested while they are in power, but when they find themselves in the opposition, they rush to the courts—Supreme Court.
تازہ ترین

لوگ اقتدار میں مخالفین کی گرفتاری پرخوش ہوتے ہیں ،اپوزیشن میں ہوں تو عدالتوں کی طرف بھاگتے ہیں ،سپریم کورٹ

22 اکتوبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

Distribution of Chromebooks begins among 500,000 high-achieving students in schools and madrasas.

سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبامیں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

25 اکتوبر , 2026
Tri-nation series 3 wickets down for 31 runs in pursuit of Pakistan's target of 242.

سہ ملکی سیریز :پاکستان کے 242رنز کے ہدف کے تعاقب میں 31پر 3آئوٹ

25 اکتوبر , 2026
The horrifying truth about the extinction of the dinosaurs

ڈائنوسارز کے خاتمے کا ہولناک سچ

25 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan batting in pursuit of England's target of 242 runs.

سہ ملکی سیریز : پاکستان کی انگلینڈ کے 242رنز کے ہدف کے تعاقب میں بیٹنگ جاری

25 اکتوبر , 2026
عمان سے ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی متوقع

عمان سے ایل پی جی کے 2 جہاز پورٹ قاسم پہنچ گئے، قیمتوں میں کمی متوقع

25 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔