منگل , 27 اکتوبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home پاکستان

اسلام آباد ہائیکورٹ عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے پر برہم، سیکرٹری داخلہ اور ڈی جی ایف آئی اے طلب

1 دن پہلے
A A
Islamabad High Court angered over non-implementation of court order, summons Interior Secretary and DG FIA
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد(پاک ترک نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے عدالتی حکم کے باوجود شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (پی سی ایل) سے نہ نکالنے پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سیکرٹری داخلہ احمد رضا سرور، ڈی جی ایف آئی اے عثمان انور اور ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹ محمد علی رندھاوا کو ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا۔

جسٹس اعظم خان نے شہری کی جانب سے دائر توہین عدالت کی درخواست پر سماعت کے دوران ریمارکس دیے کہ عدالتی احکامات پر عمل درآمد نہ ہونا معمول بنتا جا رہا ہے۔ عدالت نے استفسار کیا کہ عدالتی حکم کے بعد کون سا طریقہ کار اختیار کیا جاتا ہے اور کیا کوئی کمیٹی ہائیکورٹ کے فیصلوں کی جانچ پڑتال کرے گی؟

پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام نے عدالت کو بتایا کہ معاملہ نظرثانی کمیٹی میں ہے اور متعلقہ کمیٹی عدالتی احکامات کا جائزہ نہیں لیتی، نہ ہی عدالتی فیصلوں کے خلاف جاتی ہے۔ حکام نے تسلیم کیا کہ طریقہ کار میں بہتری کی گنجائش موجود ہے اور بتایا کہ گزشتہ ہفتے اجلاس شیڈول تھا، تاہم بعض وجوہات کی بنا پر منعقد نہیں ہو سکا۔

اس پر جسٹس اعظم خان نے سخت ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر عدالت نے فیصلہ دے دیا ہے تو اس پر عمل درآمد ہونا چاہیے۔ فیصلے سے اختلاف کی صورت میں اسے چیلنج کیا جا سکتا ہے، لیکن اپنی طرف سے کمیٹی بنا کر عدالتی حکم پر عمل درآمد میں تاخیر نہیں کی جا سکتی۔

جسٹس اعظم خان نے کہا کہ لوگ انصاف کے لیے عدالتوں میں آتے ہیں، اگر عدالتی احکامات پر عمل نہیں ہوگا تو شہری کہاں جائیں گے؟ عدالتوں کو بے توقیر نہ کیا جائے، کیونکہ کمزور اور بے بس افراد ہی انصاف کے حصول کے لیے عدالتوں سے رجوع کرتے ہیں۔

سماعت کے دوران جسٹس اعظم خان نے توہین عدالت کی کارروائی شروع کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ اب غیر مشروط معافی قبول نہیں کی جائے گی اور عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں ذمہ داران کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ایک مقدمے میں متعلقہ ایجنسیوں کی رپورٹس بھی موجود ہیں۔ اس پر جسٹس اعظم خان نے ریمارکس دیے کہ اگر کسی فیصلے سے اختلاف ہے تو اسے اپیل کے ذریعے چیلنج کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کسی شخص کے خلاف ریاست مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے شواہد ہیں تو عدالت کو آگاہ کیا جائے۔

درخواست گزار کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ جب عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے نام پی سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا تھا تو متعلقہ حکام کو فوری طور پر اس پر عمل درآمد کرنا چاہیے تھا۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف نہ ملا تو نومبر کے وسط میں اسلام آباد مارچ کریں گے، حافظ نعیم الرحمان

عدالت نے امیگریشن اینڈ پاسپورٹ حکام کو شہری وجاہت حسین کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کے عدالتی فیصلے پر عمل درآمد کی ہدایت کرتے ہوئے کل تک مہلت دے دی۔

جسٹس اعظم خان نے خبردار کیا کہ اگر عدالتی حکم پر عمل درآمد نہ ہوا تو کل سے توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی۔

موضوعات : DG FIA summonshighcourtislamabad
ShareSend

متعلقہ خبریں

Kashmir Black Day Pakistan’s expression of solidarity with the Kashmiri people
تازہ ترین

یومِ سیاہ کشمیر، پاکستان کا کشمیری عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار

27 اکتوبر , 2026
Distribution of Chromebooks begins among 500,000 high-achieving students in schools and madrasas.
اہم ترین

سکول و مدارس کے 5 لاکھ ہونہار طلبامیں کروم بکس کی تقسیم کا آغاز

25 اکتوبر , 2026
اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار
پاکستان

اسلام آباد میں انسانی گردوں کی غیر قانونی خرید و فروخت کا نیٹ ورک بے نقاب، ڈاکٹر سمیت 5ملزمان گرفتار

23 اکتوبر , 2026
People rejoice when their opponents are arrested while they are in power, but when they find themselves in the opposition, they rush to the courts—Supreme Court.
تازہ ترین

لوگ اقتدار میں مخالفین کی گرفتاری پرخوش ہوتے ہیں ،اپوزیشن میں ہوں تو عدالتوں کی طرف بھاگتے ہیں ،سپریم کورٹ

22 اکتوبر , 2026
IMF warns of rising inflation in Pakistan, advises maintaining a tight monetary policy.
تازہ ترین

آئی ایم ایف کی پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی وارننگ، سخت مالیاتی پالیسی برقرار رکھنے کی تنبیہ

22 اکتوبر , 2026
محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس
پاکستان

محسن نقوی ،طلال چودھری کی لائبہ اعجاز کے گھر آمد ،اہلخانہ سے اظہار افسوس

21 اکتوبر , 2026
اگلی خبر
UK considers rejoining the European Union

برطانیہ کا یورپی یونین میں دوبارہ شمولیت پر غور

یہ بھی پڑھیں

Tri-nation series Sri Lanka defeats Pakistan to secure a spot in the final

سہ ملکی سیریز: سری لنکا نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی

27 اکتوبر , 2026
200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

200 سے ایک یونٹ بڑھ جانے پر 6 ماہ تک اضافی چارجز کا معاملہ ختم کرنے پر کام کر رہے ہیں: وزیر توانائی

27 اکتوبر , 2026
وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال

وزیر اعظم سے حافظ نعیم الرحمان کی ملاقات ،پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پر تبادلہ خیال

27 اکتوبر , 2026
12-hour shifts, a salary of only 30,000! Why is the life of a security guard in Pakistan valued so cheaply

12گھنٹے ڈیوٹی، تنخواہ صرف 30 ہزار! پاکستان کے سکیورٹی گارڈز کی زندگی اتنی سستی کیوں؟

27 اکتوبر , 2026
Tri-nation series Pakistan's batting flops; the entire team collapses for 110 runs.

سہ ملکی سیریز: پاکستان کی بیٹنگ فلاپ، پوری ٹیم 110 رنز پر ڈھیر

27 اکتوبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔