منگل , 22 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home تازہ ترین

پاکستانیوں کے لئے امارات کے ویزوں کا اجرا بحال ہو گیا

2 مہینے پہلے
A A
The issuance of UAE visas for Pakistanis has resumed.
Share on Facebookwhatsapp

اسلام آباد ( پاک ترک نیوز) متحدہ عرب امارات نے کئی مہینوں کی غیر یقینی صورتحال کو کم کرتے ہوئے رجسٹرڈ ٹریول ایجنٹس کے ذریعے درخواست دینے والے پاکستانی شہریوں کو وزٹ ویزے کا اجراء دوبارہ شروع کر دیا ہے۔ جس سے پاکستانیوں کے اہم سمندر پار سفری مقامات میں سے ایک کے سفر میں خلل دور ہو گیاہے۔

متحدہ عرب امارات تقریباً 1.8 ملین پاکستانیوں کا گھر ہے اور یہ ملک کے ترسیلات زر کے سب سے بڑے ذرائع میں سے ایک ہے۔ یہ نرمی درخواست دہندگان کی جانب سے مہینوں کی طویل تاخیر اور جانچ پڑتال میں اضافے کی شکایات کے بعد سامنے آئی ہے۔حالانکہ اسلام آباد اور ابوظہبی دونوں نے بار بار کہا کہ پاکستانی شہریوں پر کوئی سرکاری ویزا پابندی نہیں ہے۔

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کا کہنا ہے کہ سب سے بڑی تبدیلی خاندانوں کے لیے آئی ہے۔ جن درخواستوں کو پہلے طویل تاخیر کا سامنا کرنا پڑتا تھا اب ان پر زیادہ آسانی سے کارروائی ہو رہی ہے۔پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے نے اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے پاکستانی سیاحوں کو ویزا جاری کرنا شروع کر دیا ہے جو کہ ایک مثبت پیش رفت ہے۔اب اہل خانہ کے ساتھ سفر کرنے والے یا پہلے سے ہی متحدہ عرب امارات میں مقیم رشتہ داروں کے ساتھ شامل ہونے والے درخواست دہندگان کوبروقت جواب مل رہا ہے۔

اسی کے ساتھ سیاحت کے فروغ کی اماراتی مہم بھی دوبارہ شروع ہو گئیہے۔جبکہ حالیہ علاقائی کشیدگی کے دوران مسافروں کی آمدورفت میں آنے والی کمی اب آہستہ آہستہ بحال ہو رہی ہے۔چنانچہ پاکستان سے دبئی جانے والے یومیہ مسافروں کی تعداد رواں موسم گرما کے ایک دن پہلے 170 سے بڑھ کر جولائی کے آخری ہفتےمیں تقریباً 400 تک پہنچ گئی ہے۔تاہم مسافروں کی یہ تعداد دو سال قبل ریکارڈ کی گئی تقریباً 1,000 مسافریومیہسے کافی نیچے ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کے ویزا ویور پروگرام کے نئے قواعد ،متعدد ممالک کے مسافروں پر پابندیاں برقرار

ٹریول ایجنٹس ایسوسی ایشن آف پاکستان کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ فیملی ویزا درخواستوں میں انفرادی درخواست دہندگان کے لیے کئی برسوں سے زیادہ مسترد ہونے کی شرح کے بعد اب زیادہ کامیابی ملنا شروع ہو گئی ہے۔ گزشتہ ہفتے سے صورتحال میں بہتری آئی ہے اور فیملیز کے ساتھ سفر کرنے والے زیادہ پاکستانیوں کو ویزا مل رہا ہے۔ فی الحال یو اے ای آنے والے پاکستانی سیاحوں میں سے تقریباً 10 فیصد فیملی ٹریولرز ہیں۔

مزید براں پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانےکی طرف سے بھی تصدیق کی گئی ہے کہ رجسٹرڈ ٹریول ایجنسیوں کے ذریعے درخواست دینے والے عام پاسپورٹ رکھنے والوں کو وزٹ ویزے جاری کیے جا رہے ہیں۔چنانچہ عام پاسپورٹ کے لیے ویزے ٹریول ایجنٹس کے ذریعے کھلے ہیں۔سفارتخانے کے مطابق حفاظتی وجوہات کی بناء پر کارروائی میں پہلے مقامی تاخیر کا سامنا کرنا پڑرہا تھا۔ مگر اب مکمل دستاویزات کے حامل درخواست دہندگان بغیر کسی مشکل کے درخواست دے سکتے ہیں۔ پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا پروسیسنگ میں یہ نرمی مہینوں کی تشویش کے بعد کی گئی ہے۔

موضوعات : #visauae
ShareSend

متعلقہ خبریں

امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش
اہم ترین 3

امارات کی ایران اور امریکا کے درمیان ثالثی کرانے کی پیش کش

21 ستمبر , 2026
Algeria breaks diplomatic relations with UAE, closes airspace to Emirati planes
تازہ ترین

الجزائر نے یو اے ای سے سفارتی تعلقات توڑ دیئے، اماراتی طیاروں کے لیے فضائی حدود بند

12 ستمبر , 2026
Emergency security warning from the US Embassy in the United Arab Emirates.
تازہ ترین

متحدہ عرب امارات میں امریکی سفارتخانے کی ہنگامی سیکیورٹی وارننگ

2 ستمبر , 2026
The US State Department is revoking the visas of 10,000 foreigners every month.
تازہ ترین

امریکی محکمہ خارجہ ہر ماہ 10ہزار غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کر رہا ہے

12 اگست , 2026
Burj Khalifa's record at risk; construction of a one-kilometer-tall tower underway in Saudi Arabia.
تازہ ترین

برج خلیفہ کا ریکارڈ خطرے میں،سعودی عرب میں ایک کلومیٹر بلند ٹاور کی تیاری

8 اگست , 2026
New rules for the US Visa Waiver Program; restrictions remain in place for travelers from several countries.
تازہ ترین

امریکا کے ویزا ویور پروگرام کے نئے قواعد ،متعدد ممالک کے مسافروں پر پابندیاں برقرار

11 جولائی , 2026
اگلی خبر
Rise in gold and silver prices

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

یہ بھی پڑھیں

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

22 ستمبر , 2026
مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے، ترک صدر

22 ستمبر , 2026
ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

ٹرمپ کا ایران کے حوالے سے بڑے فیصلے کا عندیہ

22 ستمبر , 2026
Iran's bill to withdraw from nuclear non-proliferation treaty submitted to parliament

ایران کا جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے سے نکلنے کا بل پارلیمنٹ میں پیش

22 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

پی ٹی آئی نے مفاہمت کا راستہ کبھی بند نہیں کیا،بیرسٹر گوہر

22 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔