پیر , 21 ستمبر , 2026
  • لاگ ان کریں
پاک ترک نیوز
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • پاکستان
  • ترکیہ
  • دنیا
  • کھیل
  • معیشت
  • کالم/بلاگز
  • ٹیکنالوجی
  • تعلیم و صحت
No Result
View All Result
پاک ترک نیوز
No Result
View All Result
Home اہم ترین 2

لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی

1 گھنٹہ پہلے
A A
لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی
Share on Facebookwhatsapp

پشاور (پاک ترک نیوز ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ، وہ اپنے مؤقف پر ڈٹے ہوئے ہیں اور 27 ستمبر کو لانگ مارچ کریں گے، احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ لانگ مارچ ہر صورت ہو گا۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےسہیل آفریدی نے انتشاری سیاست کے الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ تمام آئینی اور سیاسی راستے اختیار کیے گئے، لیکن شنوائی نہ ہونے پر لانگ مارچ کا فیصلہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ تقریباً دو سال گزرنے کو ہیں، اس دوران کوئی لانگ مارچ یا احتجاج نہیں کیا گیا، ہم چور دروازے سے نہیں بلکہ عوام کے ووٹ سے اقتدار میں آتے ہیں۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ 27 ستمبر کو باہر نکلیں گے، کسی دھمکی سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ گزشتہ روز عمران خان کی تینوں بہنوں کو حراست میں لیا گیا، جبکہ انہیں عدالتی احکامات کے باوجود بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ 26 نومبر 2024 کے بعد سے پارٹی کارکنوں کے خلاف جبر کا سلسلہ جاری ہے اور بے گناہ کارکنوں کو جان سے ہاتھ دھونا پڑا۔

دوسری جانب چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ وہ اسلام آباد پر چڑھائی کرنے نہیں جا رہے اور قانون و امن کی صورتحال کو کبھی ہاتھ میں نہیں لیں گے۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ انہیں دہشت گردوں کی طرح برتاؤ کرنے کی باتیں کی جا رہی ہیں، سوال یہ ہے کہ کیا ہم دہشت گرد ہیں؟ انہوں نے کہا کہ ہمیں اُکسایا جا رہا ہے، لیکن اسلام آباد آنے والے کارکن دہشت گردوں کے انداز میں نہیں بلکہ سیاسی کارکنوں کے طور پر آئیں گے۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ اسلام آباد پہنچنے پر ہر طرف پاکستان کے پرچم ہوں گے، وہ سیاسی لوگ ہیں اور بانی پی ٹی آئی کے لیے آواز اٹھائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی رہنما بتائیں، احتجاج کے علاوہ ہمارے پاس کیا راستہ رہ جاتا ہے؟

موضوعات : longmarchpressconferncesohailafridi
ShareSend

متعلقہ خبریں

Preparations to stop the long march, Islamabad and Rawalpindi sealed, many educational institutions also closed
تازہ ترین

لانگ مارچ روکنے کی تیاریاں، اسلام آباد اور راولپنڈی سیل ،کئی تعلیمی ادارے بھی بند

21 ستمبر , 2026
پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ
اہم ترین 3

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ،اسلام آباد کے داخلی راستوں پر خندقیں کھودنے ،مورچے بنانے کا فیصلہ

20 ستمبر , 2026
تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان
اہم ترین 3

تحریک انصاف کا ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

19 ستمبر , 2026
45,000 police personnel ready to stop PTI's long march
تازہ ترین

پی ٹی آئی کا لانگ مارچ روکنے کیلئے45ہزار پولیس اہلکار تیار

19 ستمبر , 2026
کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی
اہم ترین 3

کسی کو اسلام آباد بند کرنے کی اجازت نہیں دیں گے، محسن نقوی

18 ستمبر , 2026
اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان
اہم ترین 2

اپوزیشن کا 27 ستمبر کو عوام کا حق حکمرانی قوت کے بل بوتے پر لینے کا اعلان

18 ستمبر , 2026

یہ بھی پڑھیں

لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی

لانگ مارچ ہر صورت ہوگا ،احتجاج کا آئینی حق کوئی نہیں چھین سکتا، سہیل آفریدی

21 ستمبر , 2026
مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

مولانا فضل الرحمان کا پارلیمنٹ کا اِن کیمرا اجلاس بلانے کا مطالبہ

21 ستمبر , 2026
ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

ایران کی ایئر لائنز 2 روز بعد کام کرنا چھوڑ دیں گی،امریکی وزیر خزانہ

21 ستمبر , 2026
A battle even for six feet of land: the alarming crisis facing the city of the silent.

6فٹ زمین کے لیے بھی جنگ، شہر خاموشاں کا خوفناک بحران

21 ستمبر , 2026
کرکٹر رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد

کرکٹر رضوان کی میڈیا ٹاک کرنے کی اجازت کی درخواست مسترد

21 ستمبر , 2026

ہمارے بارے میں

"پاک ترک نیوز" ایک غیر جانب دار اردو نیوز ویب سائٹ ہے جو پاکستان، ترکی اور دنیا بھر کی اہم خبروں، تجزیات، اور فیچر مضامین کو اردو قارئین تک بروقت اور مستند انداز میں پہنچانے کا عزم رکھتی ہے۔ ہم پاک ترک تعلقات، عالمی سیاست، معیشت، ثقافت، اور سوشل ایشوز کو ایک نیا زاویہ دیتے ہیں، تاکہ قارئین باخبر، با شعور اور با اثر رہیں۔

  • صفحہ اول
  • پاکستان
  • تازہ ترین
  • ترکک
  • دنیا
  • ہمارے بارے میں
  • شرائط و ضوابط
  • پرائیویسی پالیسی
  • اعلانِ لاتعلقی
  • رابطہ کریں

ہمارا سوشل میڈیا فالو کریں

Facebook Twitter Instagram Youtube

Copyright 2026 © تمام اشاعتی حقوق پاک ترک نیوز کے محفوظ ہیں۔ بغیر اجازت نقل و اشاعت کی اجازت نہیں۔

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In